وہوا:سیلاب سے عوام تباہ، انہارملازمین کی لاٹری لگ گئی

  • Home
  • وسیب
  • وہوا:سیلاب سے عوام تباہ، انہارملازمین کی لاٹری لگ گئی
سیلاب

وہوا(قدرت اللہ کلاچی) 9ماہ قبل آنے والے سیلاب نے عوام کو تباہ کردیا اس سیلاب میں محکمہ اریگیشن کے ملازمین کیلئے 8 کروڑ کی لاٹری نکل آئی محکمہ اری گیشن کے ملازمین نے نتکانی ڈرین اور سی آر بی نہر پر کام کی فارمیلٹی پوری کر کے 8 کروڑ نکلوا لیے اور غائب ہو گئے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے نتکانی چورکن ڈرین پر 22 ٹریکٹر اور دو ایکسویٹر لگا رکھے ہیں تاکہ اپنی فصلات اور گھر بچا سکیں تفصیلات کے مطابق اہلیان بیٹ گمب کلاچی کے زمیندار نعمان خان کلاچی اور مقامی لوگوں نے بیٹھک سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 9 ماہ قبل آ نے والے سیلاب نے تحصیل تونسہ میں تباہی مچا دی تھی جس میں سی آ ر بی سی نہر اور چورکن ڈرین ،ٹبی ڈرین ،چونڑی ڈرین میں بہت بڑے شکاف پڑ گئے تھے۔

نتکانی ترمن چونڑی ٹبی قیصرانی کے مواضعات بری طرح متاثر ہوئے تھے جس میں سینکڑوں بستیاں منہدم ہو گئی تھیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے تو نسہ کے ان مواضعات کو آ فت زدہ قرار دے دیا تھا۔ اور چشمہ رائٹ کنال نہر سمیت ڈرینوں کے شگاف بھرنے کیلئے 8 کروڑ کی منظوری دی تھی۔ محکمہ ارییگیشن نے سی آ ر بی سی نہر اور ڈرینوں کا کام شروع کر دیا تھا۔ جس میں فارمیلٹی پوری کی گئی 8 کروڑ میں سے دو کروڑ بھی نہیں لگائے گئے۔ ڈرینوں کے سائیڈوں پر بلڈوزر کیساتھ گنڈیاں لگا دیں نہ تو پتھر لگایا گیا نہ ہی کوئی انجینئر کے مشورے سے کام کیا گیا ۔چند سیاسی لوگوں کو اکٹھا کر کے چورکن ڈرین پر فوٹو سیشن کیاگیا۔

سیلاب سے عوام تباہ

گزشتہ روز کوہ سلیمان پر ہو نے والی بارش سے وہوا رود کوہی میں جب چند ہزار کیوسک پانی گزرا۔ تو پانی نے چرکن کے مقام پر پھر سے کٹاو لگا دیا۔ عوام اپنی مدد آپ کے تحت چندہ اکٹھا کر کے پانی روکنے کی کوشش کرتے رہے۔ اور محکمہ ا ریگیشن کے بالا افسران کو اطلاع دیتے رہے مگر کوئی آفیسر موقع پر نہ پہنچ سکا۔ اہلیان علاقہ نے محکمہ اری گیشن کے کرپٹ ملازمین۔ اور افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر 8کروڑ واپس لینے کی اپیل کی۔ اور ساتھ چورکن ڈرین شکاف کی جگہ پتھر لگانے کی التماس کی۔ ان کا کہنا تھا اگر ڈرین کے شگاف والی جگہ پر کرپٹ آفیسران اری گیشن نے پتھر نہ لگوائے تو پھر ہزاروں ایکڑ گندم تباہ ہو جائے گی۔ اور ساتھ سینکڑوں دیہات جو اب بحال ہوئے ہیں وہ بھی دوبارہ پانی کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?