وی سی اسلامیہ یونیورسٹی کیخلاف گورنرپنجاب کودرخواست ارسال - Baithak News

وی سی اسلامیہ یونیورسٹی کیخلاف گورنرپنجاب کودرخواست ارسال

بہاولپور(رانا مجاھد ڈسٹرکٹ بیورو) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کیخلاف کرپشن اورناجائز اختیارات کااستعمال ثابت ہوچکا،گورنرپنجاب فوری عمل درآمد کرکے انہیں عہدے سے سبکدوش کریں۔ اربوں روپے کرپشن کاکیس اینٹی کرپشن کوبھجوائیں، اسلامیہ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسرنے گورنرپنجاب کوتحریری درخواست دیدی۔ تفصیل کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسرڈاکٹرشاکرعلی غزالی نے گورنرپنجاب کوایک تحریری درخوست بھجوائی ہے جس میں انہوں نے تحریرکیاہے کہ وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی انجینئراطہرمحبوب کیخلاف سی ایم آئی ٹی نے سینکڑوں غیرقانونی بھرتیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اوراربوں روپے کی کرپشن کی انکوائری مکمل کرکے وزیراعلیٰ پنجاب کوارسال کی تھی جس میں وائس چانسلر پروفیسر انجینئراطہرمحبوب کوفوری طورپرعہدے سے ہٹانے اورکسی دیگرادارے میں تعینات نہ کرنے کی سفارش کی تھی اس کے علاوہ ان کاکیس اینٹی کرپشن میں بھجوانے کی بھی تجویز دی گئی تھی۔21 دسمبر2022 کے بعدانکوائری کاانجام معلوم نہ ہے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈرائٹ اینڈانفارمیشن ایکٹ 2013 کے تحت انہیں معلومات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تحریرکیاہے کہ یہ بات قابل ذکرہے کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی اطہرمحبوب اوران کے ساتھی مبینہ طورپر اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں، رپورٹ پرعمل درآمد میں تاخیرکی صورت میں اسلامیہ یونیورسٹی کوشدیدنقصان پہنچ سکتاہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں