ٹبی قیصرانی:کروڑوں کاٹف ٹائل منصوبہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا

  • Home
  • وسیب
  • ٹبی قیصرانی:کروڑوں کاٹف ٹائل منصوبہ کرپشن کی بھینٹ چڑھ گیا
کرپشن

ٹبی قیصرانی (قدرت اللہ کلاچی،کرپشن) ٹبی قیصرانی ، محلہ میانہ برادری کا پونے دو کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل کا منصوبہ کرپٹ مافیا کی بھینٹ چڑھ گیا، 40 فیصد کام کر کے ٹھیکیدار بھاگ گیا۔ چالیس فیصد کام میں بھی ناقص میٹریل کااستعمال اور عرصہ 9 ماہ مہینے گزر جانے کے بعد منصوبہ نامکمل، مبینہ طورپرایس ڈی او پبلک ہیلتھ سیف اللہ بزدار نے دگنا کمیشن وصول کر کے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر فیاض احمد خان میانہ نے بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار جمشید سومرو اور ایس ڈی او سیف اللہ بزدار پبلک ہیلتھ ٹف ٹائل کی مدمیں عوام کے ٹیکسوں سے ملنےوالےپونے دو کروڑ روپے کا گورنمنٹ کے خزانے کو ٹیکا لگا رہے ہیں۔

انہوں نےکہاکہ خواجہ شیراز المحمود نے لماں شہر ٹبی قیصرانی میانہ برادری کی گنجان آبادی کیلئے پونے دو کروڑ کاٹف ٹائل کا منصوبہ دیا جو محکمہ پبلک ہیلتھ کی زیر نگرانی ٹھیکیدار جمشید سومرو نے شروع کیاتو چالیس فیصد کام کیا وہ بھی ناقص میٹریل کے ساتھ اور بقایا کام چھوڑ کر رفو چکر ہو گیا۔ مبینہ طورپرمحکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او سیف اللہ بزدار نے ٹھیکیدار سے بھاری کمیشن لیکر گورنمنٹ کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔ ٹھیکیدارجمشید سومرو نے میانہ برادری کے محلہ میں جو ٹف ٹائل لگائی وہ ابھی سے ٹوٹ گئی۔ ٹھیکیدار ریت بھرائی کے غریبوں سے فی ٹرالی تین ہزارروپے وصول کرتا رہا ،میں نے بطور سابق کونسلر پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او سیف اللہ بزدار کو اطلاع اور شکایات کیں مگر ہماری ایک نہ سنی گئی۔

ٹف ٹائل منصوبہ

ٹھیکیدار نےنالی میں درجہ سوم کی اینٹیں لگائیں، سیمنٹ کی کم مقدار اور عام ریت کا استعمال کیا۔ سیوریج کھال مکمل ہونے سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیا۔ ٹف ٹائل لگانے سے پہلے سب بیس کا استعمال نہیں کیا جارہا۔ اور نہ کمپیکشن کے لیے کسی گلی میں رولا چلایا گیا تھا اور عام ٹف ٹائل کا استعمال کیا گیا۔ جس پر اگر لوڈر رکشہ بھی گزرے تو ٹائل زمین میں دب جانے کے ساتھ چار ٹکڑے ہو جاتی ہے۔ ایس ڈی او سیف اللہ بزدار پبلک ہیلتھ کو بار ہا شکایت کی اس نے جواب دیا۔ اگر آ پ کو گلی میں ٹف ٹائل لگوانی ہے۔ تو ٹھیکیدار کے کام پر اتفاق کرنا ہو گا۔ ورنہ ٹھیکیدار آ پکے محلہ کا کام چھوڑ کر دوسری گلی میں کام شروع کر دے گا۔

سابق کونسلر فیاض احمد خان میانہ نےمحکمہ اینٹی کرپشن اور با لاحکام سے نوٹس لینے کی استدعا کی۔ اور ساتھ ٹھیکیدار سے کام مکمل کرنے اپیل کی۔ ایس ڈی او پبلک ہیلتھ ،سب انجینئر کیخلاف ٹھیکیدار کو ایڈوانس پیمنٹ۔ اور ناقص میٹریل کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوںنے موقف نہیں دیا۔ کرپشن

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?