
ملتان(ارشد بٹ سے)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بااثر ٹرانسپورٹرز کے خلاف دوسرے روز بھی آپریشن جاری رہا۔واگزار کرائی گئی. گرین بیلٹ کی چار دیواری تعمیر کرنے کا کام مکمل کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے دوسرے روز ہیوی کرین کا استعمال کرکے کنکریٹ کے بلاک رکھواکر بسوں و دیگر گاڑیوں کے داخلی و خارجی راستے بھی بند کراکے مین گیس پائپ لائن کی گزرگاہ بھی کلیئر کرالی۔
اب صرف موٹر سائیکلیں گزر سکیں گی۔ گرین بیلٹ اور مین گیس لائن واگزار کرانے کے بعد اس علاقے میں 10 سے زائد ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے غیرقانونی سٹینڈز کا عملاًخاتمہ ہوگیا۔ انتظامیہ نےٹرانسپورٹرز کی طرف سے ممکنہ طور پر راستے دوبارہ بنانے کی کوشش ناکام بنانے کے لئےواگذار کرائی گئی. سرکاری اراضی پر رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک سکیورٹی گارڈ تعینات کرکے علاقہ پولیس کو بھی ریگولر گشت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی سی ملتان عمر جہانگیر نے ماتحت افسران کو ٹرانسپورٹرز کی طرف سے. سوموار کو ممکنہ حکم امتناعی حاصل کرنے سے قبل اتوار تک چار دیواری مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی تھی. جس کی تکمیل کے لئے ساری رات کام کرکے تعمیر مکمل کرلی گئی۔ دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے آج ہائیکورٹ سے رجوع کرکے اپنے حق میں فیصلہ ہونے کی صورت میں بلاک کئے گئے. راستوں کو کھولنے کے لئے منصوبہ بندی کرلی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر فریقین کے درمیان تصادم کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں. جبکہ ضلعی انتظامیہ نے بھی سکیورٹی کو شرپسندوں سے نمٹنے کے لئے ہائی الرٹ کردیا ہے۔
Leave a Comment