
ٹبی قیصرانی (سپیشل رپورٹر) ٹبی قیصرانی لماں شہر کا پونے 2کروڑ روپے کی لاگت سے ٹف ٹائل کا منصوبہ کرپٹ مافیا کی بھینٹ چڑھ گیا 40فیصد کام کرکے ٹھیکیدار بھاگ گیا۔ 40فیصد کام میں بھی ناقص میٹریل استعمال اور عرصہ 9ماہ گزر جانے کے بعد بھی منصوبہ نا مکمل ، مبینہ طور پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ سیف اللہ بزدار نے دگنا کمیشن وصول کرکے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق سابق کونسلر فیاض احمد خان میانہ نے روز نامہ بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹھیکیدار جمشید سومرو اور ایس ڈی او سیف اللہ بزدار پبلک ہیلتھ ٹف ٹائل کی مد میں عوام کے ٹیکسوں سے ملنے والے پونے دو کروڑ روپے کا گورنمنٹ کے خزانے کو ٹیکا لگا رہے ہیں.
بھاری کمیشن
مبینہ طور پر محکمہ پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی او سیف اللہ بزدار نے ٹھیکیدار سے بھاری کمیشن لیکر گورنمنٹ کے خزانے کو نقصان پہنچایا ۔ ٹھیکیدار جمشید سومرو نے لماں شہر کے محلہ میں جو ٹف ٹائل لگائی. وہ ابھی سے ٹوٹ گئی. ٹھیکیدار ریت بھرائی کے غریبوں سے فی ٹرالی تین ہزار روپے وصول کرتا رہا. میں نے بطور سابق کونسلر پبلک ہیلتھ کے ایس ڈی . او سیف اللہ بزدار کو اطلاع اور شکایات کیں مگر ہماری ایک نہ سنی گئی .
نالی میں درجہ سوئم کی اینٹیں لگائیں سیمنٹ کی کم مقدار اور عام ریت کا استعمال کیا. سیوریج کھال مکمل ہونے سے پہلے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ۔ ایس ڈی او سیف اللہ بزدار پبلک ہیلتھ کو بار بار شکایت کی. اس نے جواب دیا اگر آپ کو ٹف ٹائل لگوانی ہے تو ٹھیکیدار کے کام پر اتفاق کرنا ہوگا. ورنہ ٹھیکیدار آپکے محلہ کا کام چھوڑ کر دوسری گلی میں کام شروع کردے گا. سابق کونسلر فیاض احمد خان میانہ نے محکمہ اینٹی کرپشن اور بالا حکام سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس سلسلہ میں ایس ڈی او پبلک ہیلتھ کا موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے موقف نہیں دیا۔
Leave a Comment