چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) صوبائی الیکشن ٹکٹوں کے حصول کیلئے تحصیل کوٹ چھٹہ کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لاہور میں ڈیرے،سردار محمد خان لغاری، سردار اسامہ فیاض لغاری، مہر سجاد چھینہ، سردار محی الدین کھوسہ عمران خان کی حفاظت کیلئے کارکنوں کا قافلہ لے کر لاہور پہنچ گئے۔حلقہ پی پی 292 پر تین امیدوار سردار محمد خان لغاری، سردار اسامہ فیاض لغاری اور مہر سجاد چھینہ ٹکٹ کے حصول کیلئے سرگرم تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ چھٹہ کے صوبائی حلقہ پی پی 292 اور 291 کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سردار محمد خان لغاری اور سردار اسامہ فیاض لغاری سردار محی الدین کھوسہ مہر سجاد چھینہ چیئرمین عمران خان کے تحفظ کیلئے تحصیل کوٹ چھٹہ سے کارکنان کا قافلہ لے لاہور زمان پارک پہنچ گئے جبکہ صوبہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل اور 14 مارچ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ کے پیشِ نظر تحصیل کوٹ چھٹہ کے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق ایم اے این سردار محمد خان لغاری، رہنما پی ٹی آئی سردار اسامہ فیاض لغاری، مہر سجاد چھینہ ،سردار محی الدین کھوسہ نے سیکڑوں کارکنان کے ہمراہ زمان پارک میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں سردار محمد خان لغاری سردار اسامہ فیاض لغاری مہر سجاد چھینہ پی پی 292 جبکہ سردار محی الدین کھوسہ پی پی 291 پر پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کیلئے سرتوڑ کوششوں میں لگے ہوئے ہیں اب حلقہ پی پی 292 کی عوام کی نظریں عمران خان کے فیصلہ پر کے کس امیدوار کو پارٹی ٹکٹ جاری کرتے ہیں یاد رہے کہ 14 مارچ آخری دن ہے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے ۔

ٹکٹوں کاحصول،پی ٹی آئی رہنمائوں کے لاہورمیں ڈیرے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں