ملتان(سٹی رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ محبت خان اور بدنام زمانہ انفورسمنٹ انسپکٹر منیر نے سیداں والا بائی پاس پر دھاوا بول کر اسسٹنٹ لینڈ آفیسر جاوید انور کے زیر حراست اوور چارجنگ کرنے والے منظور نظر ٹھیکیدار کو فرار کرادیا۔جاوید انور کی طرف سے شدید مزاحمت کرنے اور ملزم کو تھانے لیجانے پر محبت خان اور منیر نے اس کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر منظور نظر ٹھیکیدار کو جیب سے چھڑا لیا۔ موقع پر لوگوں نے متعلقہ حکام کو ٹھیکیدار کے خلاف اوور چارجنگ کرنے کی شکایت کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ محبت خان نے ماتحت اہلکار جاوید انور کو متنبہ کیا کہ اگر بندہ چھڑانے کےلیے ہمارے خلاف رپورٹ کی تو تمہیں عبرت کا نشان بنادیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جاوید انور اور محبت خان و منیر کے درمیان پارکنگ سٹینڈز سے منتھلیوں میں شیئر لینے پر لڑائی چل رہی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محبت خان اور منیر بی جے مارکی شادی ہال کی پارکنگ سے 50 ہزار روپے تک منتھلی وصول کررہے ہیں۔ اس حوالے سے میونسپل آفیسر ریگولیشن آصف قریشی سے موقف کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا میرا تبادلہ ہوچکا ہے۔نئے آنے والے افسرسے بات کی جائے۔

پارکنگ سٹینڈزسے منتھلی شیئرپربلدیہ حکام میں لڑائی،ٹھیکیدارفرارکرادیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں