پارکنگ سٹینڈزپراوورچارجنگ،بلدیہ عملہ منتھلی لیکرچُپ - Baithak News

پارکنگ سٹینڈزپراوورچارجنگ،بلدیہ عملہ منتھلی لیکرچُپ

ملتان(سٹی رپورٹر)اے سی سٹی سمیل مشتاق نے شہر کے مصروف کاروباری مرکز ابدالی روڈ پر پارکنگ سٹینڈز بدنام زمانہ میونسپل اہلکار منیر کے حوالے کردیئے۔ٹھیکیدار موٹر سائیکل کیلئے 10 روپے کی جگہ 30 روپے وصول کرنے لگے۔ اوور چارجنگ سے سالانہ کروڑوں روپے کمانے لگے۔ کارڈیالوجی ہسپتال میں سرکاری طور پر منظور شدہ پارکنگ سٹینڈ کا ٹھیکیدار فی موٹر سائیکل 20 روپے کی اوور چارجنگ کررہا ہے جبکہ نواں شہر چوک کے ساتھ اسٹیٹ لائف انشورنس ہیڈ آفس کے باہر بلوچ نامی شخص نے غیرقانونی پارکنگ قائم کرکے فی موٹر سائیکل 30 روپے کا ٹوکن چلانا شروع کردیا ہے۔ ابدالی روڈ پر ہی میڈی کیئر ہسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے نامزد ٹھیکیدار بھی فی موٹر سائیکل 20 روپے کی اوور چارجنگ کررہا ہے۔ ان تینوں پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ اور غیرقانونی پارکنگ وصول کرنیوالے ٹھیکیداروں کو میونسپل سپرنٹنڈنٹ محبت خان کی سرپرستی حاصل ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری بدنام زمانہ اہلکار منیر اسٹیٹ لائف آفس کی غیرقانونی پارکنگ سے 15 ہزار روپے،کارڈیالوجی ہسپتال کے سٹینڈ سے 30 ہزار روپے اور میڈی کیئر ہسپتال کے سٹینڈ سے 10 ہزار روپے ہرماہ بھتہ کی شکل میں وصول کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ اس بھتہ خوری کے دھندے میں منیر کے ساتھ محبت خان بھی ملوث ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ محبت خان اور منیر نے ہر ماہ منتھلی ملنے پر ان تینوں پارکنگ سٹینڈز کو اپنے ٹارگٹ لسٹ سے باہر نکال دیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ منیر کو موجودہ کمشنر عامر خٹک نے بھتہ خوری کی شکایت پر معطل کرکے اسے دوبارہ ریگولیشن برانچ میں تعینات نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔ اسکی دوبارہ تعیناتی اور بھتہ خوری کا سلسلہ پھر شروع کرنا کمشنر ملتان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے جبکہ منیر کےساتھی محبت خان کو بھی پچھلے کمشنر چوہدری اشفاق نے بھتہ خوری کے الزام پر معطل کیا تھا مگر چیف آفیسر فرمائش علی اور میونسپل آفیسر ریگولیشن آصف قریشی نے کماؤ پوت ہونے کی وجہ سے محبت خان کو دوبارہ سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ میونسپل آفیسر آصف قریشی اور سپرنٹنڈنٹ محبت خان نے ریٹائرمنٹ قریب ہونے پر ناجائز کمائی کیلئے ہر حربہ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے میونسپل آفیسر ریگولیشن آصف قریشی سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ جب تک محبت خان اور منیر کی بھتہ خوری کی تحریری شکایت نہیں آتی انکے خلاف کارروائی کرنا مشکل ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں