
بہاولپور،وہاڑی(ڈسٹرکٹ بیورو،بیوروچیف)بہاولپورپاسپورٹ آفس پرچھاپہ،5ایجنٹ گرفتار،وہاڑی دفترمیں شہری خوار،ایجنٹوں کے ذریعےرشوت سرعام وصول کی جانے لگی،بہاولپورسے ڈسٹرکٹ بیوروکے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی ہدایت پرڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور محمدعدنان لوہانی کی نگرانی میں سب انسپکٹر ایف آئی اے بہاولپورمسرت ایوب اولکھ نے اپنی ٹیم وسیم فاروق اورنصیب اللہ کے ہمراہ پاسپورٹ آفس رحیم یارخان کے دفترکے باہرچھاپہ مارا۔ شہریوں سے پاسپورٹس بنوانے کے نام پربھتہ خوری کرنیوالے پانچ ایجنٹس نفیس احمد ولدبشیراحمد، خالدمحمود ولداشتیاق احمد، محمدسجاد ولدغلام قادر، محمداشرف ولدشیخ محمدعمر، شاہدعرفان ولد سلطان علی کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
شہریوں نے ایف آئی اے کی ٹیم کوبتایاکہ گرفتار ہونیوالے ملزمان ان سے 1500 سے2000 روپے وصول کرتے رہے ہیں اورپھرپاسپورٹ آفس کے ملازمین کودے کران کے پاسپورٹ جاری کراتے رہے جوشخص انہیں بھتہ نہیں دیتا ہے ان کے پاسپورٹس پراعتراضات لگاکر خوارکیاجاتاہے۔ وہاڑی سےبیورو چیف کے مطابقپاسپورٹ آفس وہاڑی میں عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،عملہ ایجنٹس کے بغیر آنے والے سائلین کو بار بار چکر لگوا کر خوار کرنے لگا، لوگوں کا کہنا ہے کہ عملہ ان دفاتر کے باہر ایجنٹ عملے کی ملی بھگت سے رشوت لے کر کام کرتا ہے جبکہ عام شہری سارا دن خوار ہوتے رہتے ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر راو ریاض کی ملی بھگت سے پاسپورٹ آفس میں ٹاؤٹو ں کا راج ہے‘ پاسپورٹ آفس کے باہر کئی ٹاؤٹ موجود ہیں۔
پاسپورٹ آفس رحیم یارخان
جو سائلین کو آفر کر رہے ہیں کہ ”ہمیں پیسہ لگاؤ‘ کام فوری ہو جائے گا‘ خواری نہیں ہوگی“۔ جو لوگ ٹاؤٹوں کے ساتھ ”ڈیل کر رہے ہیں تو ان کے کام فوری طور پر کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ ٹاؤٹوں کے ساتھ ”مک مکا“ نہ کرنے والے سائلین خوار ہو رہے ہیں۔ پاسپورٹ بنوانے کے لیے چالان فارم ایجنٹوں کے ذریعے جمع ہوتے ہیں۔ جس کے لیے پاسپورٹ عملہ نے ایک خصوصی کوڈ مقرر کر رکھا ہے۔ (ایف سی) جس کا مطلب فوری کام ہے ۔ اس کی الگ فیس جبکہ ٹوکن کی الگ فیس ،پیدائش سرٹیفکیٹ،عارضی پتہ،میڈیکل سرٹیفکیٹ، ایسے پاسپورٹ جنکی معیاد میں 2 سے 3 ماہ کا عرصہ باقی ہوتا ہے ان کے لیے الگ الگ نرخ مقرر کر رکھے ہیں۔
جس کی وجہ سے پاسپورٹ دفتر میں تعینات افسروں اور اہلکاروں نے ایجنٹوں کی ملی بھگت۔ سے حصول پاسپورٹ کے لیے آنے والے سائلین کی جیبیں صاٖ ف کرنا شروع کرر کھی ہیں۔ شمیم کوثر ، زاہدہ پروین،زاہد علی،حنیف احمد ،محمد ہاروں نے بتایا کہ عملے کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ بے اعتراضات لگائے جا رہے ہیں۔ ناجائز تنگ کیاجا تا ہے۔ پاسپورٹ آفس میں تعینات سٹینو عبد الروف نامی ایجنٹوں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا مین سہولت کار ہے۔ جو کہ لین دین کے معاملات طے کرتا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے۔ وہاڑی پاسپورٹ آفس میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔
Leave a Comment