پنجاب اسمبلی الیکشن:راجن پورمیں ریٹرننگ افسروںکا اعلان - Baithak News

پنجاب اسمبلی الیکشن:راجن پورمیں ریٹرننگ افسروںکا اعلان

محمدپوردیوان( سٹی رپورٹر)ضلع راجن پورمیں صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران کا اعلان کردیا گیا۔ضلع کی 5 صوبائی سیٹوں کیلئے5 ریٹرننگ جبکہ 10 اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران شامل ہیں،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نےصوبہ پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع راجن پور کی 5 صوبائی سیٹوں پر الیکشن کیلئےڈپٹی کمشنر راجن پور منصور علی خان کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جبکہ صوبائی حلقہ 293 جام پور کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جامپور آفتاب اقبال ریٹرننگ آفیسر،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر مرکزلنڈی سیدان محمدسہیل خان اور تحصیلدار محمداعظم خان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران تعینات کیا گیا ہے صوبائی حلقہ 294 محمدپوردیوان میں پولیٹیکل ا سسٹنٹ بی ایم پی راجن پور محمدقاسم خان کو ریٹرننگ افسر جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جام پور امجداسلام،سینئرہیڈماسٹر رفیع نصیر کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا یے۔صوبائی حلقہ 295 فاصل پور میں اسسٹنٹ کمشنر راجن پور فرحان مجتبیٰ کو ریٹرننگ افسر جبکہ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راجن پور عابد حسین شاکر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجن پورمحمدعثمان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسران مقرر کردیا گیا ہے۔ صوبائی حلقہ 296 راجن پور میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راجن پور محمداکبر خان کو ریٹرننگ آفیسر جبکہ چیف آفیسر ضلع کونسل راجن پور ساجد ریاض اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل راجن پور ابراراحمدخان کو اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ صوبائی حلقہ 297 روجہان میں اسسٹنٹ کمشنر روجہان مجاہدعباس کو ریٹرننگ افسر جبکہ ہیڈماسٹر ہائی سکول سون میانی محمدامین اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر عمرکوٹ زاہدمرتظی کو مقرر کردیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں