پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا - Baithak News

پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

ڈیرہ غازیخان (بیٹھک رپورٹر)پنجاب اسمبلی کے انتخابات،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات 30 اپریل کو ہوں گے،کاغذات نامزدگی 12سے14مارچ تک جمع کرائے جائیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال22مارچ تک ہوگی امیدوار 5 اپریل تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، انتخابی نشانات 6اپریل کو دیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب میں اسمبلی ٹوٹنے کے بعد پنجاب میں انتخابات ہونے تھے تاہم گورنر نے تاریخ نہیں دی تھی، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو خط لکھ کر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ 30 اپریل سے سات مئی تجویز کی تھی،جس پر صدر مملکت عارف علوی نے 30 اپریل کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، آج الیکشن کمیشن نے بھی 30 اپریل کو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔پنجاب کے تمام صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں الیکشن ہوں گے، اس ضمن میں ن لیگ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے ٹکٹوں کے لئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں