ملتان، شجاع آباد، بہاولپور، راجن پور( نمائندہ خصوصی، نمائندگان) پنجاب اسمبلی کے انتخابات، انتظامات شروع، ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ملتان عمر جہانگیر نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ضلع میں ڈپٹی کمشنر کو بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ضلعی حکام کو بطور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران تعینات کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اپنے ماتحت ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔حلقہ پی پی 211 کے امیدوار ڈائریکٹر کالجز فرید شریف کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے جبکہ پی پی 212 کے امیدوار ایڈیشنل کمشنر ریونیو ارشد گوپانگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے،پی پی 213 میں چیف آفیسر میٹوپولیٹن کارپوریشن چودھری فرمائش کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کر سکیں گے جبکہ پی پی 214 میں چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل حسنین بنگش سے کاغدات نامزدگی حاصل ہوں گے اسی طرح پی پی 215 میں اسسٹنٹ کمشنر آفتاب ڈوگر، پی پی 216 میں ایڈیشنل سیکرٹری اخلاق احمد سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پی پی 217 میں اسسٹنٹ کمشنر سیمل مشتاق، پی پی 218 میں اسسٹنٹ کمشنر عامر افتخار کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل ہونگے جبکہ پی پی219 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عابدہ فرید، پی پی 220 میں سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ مسعود احمد کے دفتر سے کاغدات نامزدگی ملیں گے۔پی پی 221 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نعمان افضل، پی پی 222 میں اسسٹنٹ کمشنر راحیل بیگ کے دفتر سے کاغدات نامزدگی حاصل کئے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پی پی 223 میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرفراز احمد ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے کاغدات نامزدگی ملیں گے۔کاغذات نامزدگی 12 مارچ سے 14 مارچ تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں ضلع ملتان میں انتظامات کا آغاز،اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر فیاض علی جتالہ کو حلقہ پی پی 220 کا ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عمر جہانگیر نے ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر فیاض علی جتالہ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر عامر رؤف سے حلف لیا۔ ضلع میں پنجاب اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔کاغذات نامزدگی اسسٹنٹ کمشنر آفس میں 12 مارچ سے 14 مارچ تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ بہاولپور سے رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو کے مطابق ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربہاول پور ظہیر انور جپہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کے مطابق صوبائی اسمبلی کے الیکشن 2023ء کے انعقاد کے سلسلہ میں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بہاول پور ضلع کے ریٹرننگ آفیسرز سے حلف لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرمحمد قیوم بھی موجود تھے۔ حلف برداری میں ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسربہاول پور نے اسسٹنٹ کمشنر خیر پور ٹامیوالی و ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 245بہاول پور I-سید گل عباس، کالونائزیشن آفیسرسی ڈی اے بہاول پور و ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 246بہاول پورIIشیر محمد خاں،اسسٹنٹ کمشنر (یزمان) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 247بہاول پورIII-ظہور احمد اعوان،ایم ڈی چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 248 بہاول پورIV-راؤ ندیم اختر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 249بہاول پورV-محمد فاروق قمر،ایڈیشنل رجسٹرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورو ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 250بہاول پورVI-محمد بلال ارشاد،ایڈیشنل کمشنر(اشتمال) وریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 251بہاول پورVII-اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور صدر و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 252بہاول پور VIII-محسن نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 253بہاول پور IX-محمد سرور اور اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی و ریٹرننگ آفیسرحلقہ پی پی 254بہاول پورX-فضل الرحمن سے حلف لیا۔راجن پور سے حسن رضوی،ساجد شفیع سیال کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ نے انتخابات 2023 کے حوالے سے ریٹرننگ افسران اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران سے حلف لیا کہ جو ذمہ داری سونپی گئی ہے اسے احسن انداز، قومی فریضہ اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر راجن پور نے کہا کہ تمام ریٹرننگ اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں۔انتخابات کو شفاف انداز سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

پنجاب میں انتخابات، انتظامات شروع، ریٹرننگ افسران نے حلف اٹھا لیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں