پی پی 253 بہاولپورمیں الیکشن کا شیڈول، کاغذات نامزدگی  12تا14مارچ وصول کئے جائیں گے - Baithak News

پی پی 253 بہاولپورمیں الیکشن کا شیڈول، کاغذات نامزدگی  12تا14مارچ وصول کئے جائیں گے

بہاولپور(رانا مجاہد،ڈسٹرکٹ بیورو)پی پی حلقہ 253-بہاول پور کے ریٹرننگ آفیسر و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو بہاول پور محمد سرور نے حلقہ پی پی 253-بہاول پور کا باضابطہ الیکشن شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے تحت امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 12مارچ سے 14مارچ تک وصول کئے جائیں گے۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 15مارچ کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آخری تاریخ 22مارچ مقرر کی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 27مارچ تک داخل کرائی جا سکیں گی۔ ایپلیٹ ٹربیونل کیطرف سے اپیلوں کے فیصلے 3اپریل کو کئے جائیں گے۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 4اپریل کو جاری ہو گی۔ کاغذات نامزدگی کی واپسی اور حتمی فہرست کے اجراء کی تاریخ 5اپریل مقرر کی گئی ہے۔ 6اپریل کو امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کئے جائیں گے جبکہ 30 اپریل کوپولنگ ہو گی۔ کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی 253 بہاول پور و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کے دفتر سے 12مارچ سے 14مارچ تک صبح 8بجے سے 4بجے شام تک وصول کئے جا سکیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں