چوٹی زیریں :مزید5لاشیں نکال لی گئیں، نہر بند نہ ہونے پرکوئٹہ روڈ پرمظاہرہ - Baithak News

چوٹی زیریں :مزید5لاشیں نکال لی گئیں، نہر بند نہ ہونے پرکوئٹہ روڈ پرمظاہرہ

چوٹی زیریں + کوٹ چھٹہ(عوامی رپورٹر،نمائندہ خصوصی ) ڈی جی کینال چوٹی زیریں ٹریکٹر ٹرالی سانحہ کےمزید5 افراد کی ڈیڈ باڈیز کو نہر سے نکال لیاگیا۔ریکورکئےگئے 10 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ چوٹی کی بستی بھانڈا میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیت سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد شریک تھی تاہم عوامی نمائندوں میں احمد علی دریشک کے علاوہ اور کسی سیاسی شخصیت یاضلعی انتظامیہ میں سے کسی نے شرکت نہ کی۔نہر کےبند نہ ہونے پرمتاثرین نے کوئٹہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیاگیا۔ڈیڈ باڈیز کی ریکوری کیلئے دیگر اضلاع کے ریسکیو اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ، گزشتہ ہفتےپانچ ڈیڈ باڈیز کو ریکور کیا گیا جن میں4 خواتین بچہ شامل ہے آخری ڈیڈ باڈیز تک ریسکیو آپریشن جاری رہےگا ریسکیوحکام ۔سانحہ کے دوسرے روز بھی علاقے کی فضاء سوگوار رہیتدفین کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لواحقین کی مالی امداد تک نہ کیں گئی ۔وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت متاثرین کی مالی معاونت کیلئے فوری امداد کا اعلان کرے سیاسی و سماجی حلقوں کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی کینال چوٹی زیریں ٹریکٹر ٹرالی سانحہ کے جاں بحق افراد کی اجتماعی جنازوں کا سلسلہ جاری ہے آج ریسکیو آپریشن کے دوران ریکور ہونے والی ڈیڈ باڈیز جن میں شامل کریم خاتون، حمیرا بی بی، ایمان زہراء، نسرین بی بی، الیشبہ بی بی کی نماز جنازہ ان کی آبائی بستی بھانڈا میں ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں علاقے لوگوں کی بڑی تعداد سمیت معززین علاقہ صحافی برادری و سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی، نماز جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی اور علاقے میں دوسرے روز بھی سوگ کی فضاء سوگوار رہی ۔علاوہ ازیں متاثرین نے انتظامیہ کیجانب سے نہر بند نہ کئے جانے پر سخی سرور کوئٹہ روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔کئی گھنٹے کے احتجاج اور ٹریفک کے بند رہنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ڈی ایس پی سرکل کوٹ چھٹہ یوسف ہارون کی سربراہی میں متاثرین کے مذاکرات کامیاب ہوئے اور احتجاج کو ختم کرکے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھولدیا جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈیز کی ریکوری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور دیگر اضلاع کے ریسکیو عملے کو بھی طلب کیااور وہ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ 17 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری انہوں نے مزید کہا کہ مزید پانچ ڈیڈ باڈیز کو ریکور کیا گیا جن میں ایک شناخت کریم خاتون، حمیرا بی بی، ایمان زہراء، نسرین بی بی، الیشبہ بی بی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو اہلکار جان نشینی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے انشاء اللہ آخری ڈیڈ باڈیز کی ریکوری تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا اس موقع علاقے کی سیاسی و سماجی حلقوں نے وفاقی حکومت اور نگران پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کی مالی معاونت کیلئے فوری امداد کا اعلان کیا جائے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں