چیف انجینئرٹرانسمیشن نے بھی واضح اعتراض نہ اٹھایا،سٹینڈانتظامیہ سے معاہدےکی تردید - Baithak News

چیف انجینئرٹرانسمیشن نے بھی واضح اعتراض نہ اٹھایا،سٹینڈانتظامیہ سے معاہدےکی تردید

ملتان (بیٹھک سپیشل) غیرقانونی طور پر منظور شدہ ڈی کلاس سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید کی درخواست پر چیف انجینئر ٹرانسمیشن ایس این جی پی ایل عمران ایاز خان نے 4 فروری 2022 کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو لکھا کہ ان کی کمپنی اور مدینہ فلائنگ کوچ سروس کے مابین کمپنی کی ہائی ٹرانسمیشن گیس پائپ لائن کے رائٹ آف وے کو پارکنگ یا کسی اور مقصد کے لئے استعمال کرنے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے جبکہ تجدید والے معاملے پر وہ پہلے ہی 3 جون 2021 کو لکھ چکے ہیں جسے وہ دوبارہ پیش کر رہے ہیں کہ 24 مئی 2021 کی پائپ لائن پٹرولنگ سٹاف کی ایک رپورٹ کے مطابق وہاڑی چوک سے انڈر پاس تک کمپنی کا وے آف رائٹ ہر قسم کی مستقل تجاوزات سے پاک ہے تاہم مختلف کمپنیوں کی بسیں اور ویگنیں مسافروں کو چڑھانے اور اتارنے کے لئے رائٹ آف وے سے گزرتی یا وقتی طور پر رکتی ہیں۔عمران ایاز خان نے بھی اپنے پیشرو کی طرح بسوں اور ویگنوں کے گزرنے اور ٹھہرنے پر واضح اعتراض نہیں اٹھایا نہ ہی اسے غیر قانونی قرار دیا جس سے ان کی ‘نیک نیتی واضح ہوتی چلی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ 26 مئی اور 3 جون 2021 کو آصف علی رضا نے بھی ایسے دو لیٹر بطور چیف انجینئر ٹرانسمیشن جاری کئے تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں