چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’آفتاب‘‘ ممتاز احمد طاہر سیال انتقال کرگئے

  • Home
  • ملتان
  • چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’آفتاب‘‘ ممتاز احمد طاہر سیال انتقال کرگئے
ممتاز احمد

ملتان، خان گڑھ(خبرنگار، نامہ نگار) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے مرکزی رہنما سینئر صحافی چیف ایڈیٹر روزنامہ ’’آفتاب‘‘ ممتاز احمد طاہر سیال گزشتہ روز لاہور میں بقضائے الٰہی وفات پاگئے۔ مرحوم کی نمازجنازہ بعد نماز ظہر دوپہر ڈیڑھ بجے لاہور کینٹ عسکری X سیکٹر D کی جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ جہاں سے میت ملتان انکی رہائش گاہ واقع حسن پروانہ کالونی باالمقابل دربار حضرت چادر والی سرکار لائی گئی۔ نماز جنازہ گزشتہ شب بعد نماز تراویح 10بجکر 15 منٹ پر شاہی عید گاہ خانیوال روڈ میں ادا کی گئی. جس کے بعد مرحوم کو قبرستان پاک مائی نزد سٹی ریلوے سٹیشن میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مرحوم روزنامہ آفتاب کے گروپ ایڈیٹر اسد ممتاز سیال،ایڈیٹر محسن ممتاز سیال،احسن سیال( حال مقیم امریکہ)،فیصل سیال کے والد. روزنامہ آفتاب کے چیف رپورٹر مظہر جاوید سیال کے بڑے ماموں،عزیز انجم سیال، یونس شہزاد سیال. محمد آصف سیال ( امریکہ)، سعید ساجد سیال مرحوم کے بڑے بھائی. حاجی اسماعیل سیال، حاجی محمد رمضان سیال کے برادر نسبتی تھے۔

سینئر صحافی ممتاز احمد طاہر سیال کے انتقال پر پریس کلب خان گڑھ کے صدر مہر راشد نصیر سیال، جنرل سیکرٹری مہر وسیم سجاد سیال،ملک نذیر احمد سندیلہ، ملک رضوان الرحمن ،ملک عبدالغفور سندیلہ ،نوابزادہ عرفان اللہ خان ،خالد محمود ضیاء ، شاہد حسین خان، سہیل امیر خان،ملک زاہد حسین سندیلہ، ملک ایازحسین، سیدعامر شاہ، کریم بخش کھچی، حکیم حسنین بھٹہ اور مدرسہ نقشبندیہ محلہ قادر آباد کے مہتمم مولانا محمد طیب قریشی، قاری اقبال صدیقی ، قاری عبد الواجد ودیگر نے اظہار افسوس کیا. اور مرحوم کی بلندی درجات کیلئے دعا کی اور مرحوم کی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مرحوم پوری زندگی شعبہ صحافت سے وابستہ رہے اور ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?