ملتان (بیٹھک سپیشل) ٹریفک پولیس جس نے پورے شہر کی ٹریفک کی آسان روانی کو یقینی بنانا ہوتا ہے، سٹینڈ کے لائسنس کی تجدید کے معاملے میں باقی متعلقہ محکموں اور شخصیات کی طرح بااثرمالکان کی سہولت کار ثابت ہوئی۔ ٹریفک پولیس نے وہاڑی چوک پرٹریفک مسائل پر اپنی رپورٹ میں بددیانتی کی انتہا کرتے ہوئے مشروط طور پر این او سی جاری کر دیا ۔باوجود اس کے کہ متعلقہ ٹریفک آفیسر نے واضح طورپر اس بس سٹینڈ کو این او سی جاری کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والے مسائل کا تذکرہ کیا۔این او سی دیتے ہوئے اس وقت کے چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران خان نے لکھا کہ ٹریفک آفیسر سرکل قذافی کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ وہ موقع کا معائنہ کرے۔ ٹریفک آفیسر نے موقع کا معائنہ کرنے کے بعد لکھا کہ بس سٹینڈ نصیر پلازہ کے قریب چوک پر واقع ہے جبکہ (کثیر حکومتی سرمائے سے بنایا گیا) جنرل بس سٹینڈ صوبے کا ایک بڑا اور ماڈرن بس سٹینڈ ہے جہاں سے مسافر پورے پاکستان کے سفر کو نکلتے ہیں اور اس بس سٹینڈ کی تمام بسیں/گاڑیاں شہر سے نکلنے اور داخل ہونے کے لئے وہاڑی چوک کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے اس روڈ پر بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔ٹریفک آفیسر نے مزید لکھا کہ بی سی جی چوک سے آنے والی تمام ٹریفک وہاڑی چوک ٹرن اباوٹ سے ٹرن لیتی ہے کیونکہ بی سی جی چوک سے وہاڑی چوک کی طرف جانے کے لئے کوئی یو ٹرن موجود نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ وہاڑی چوک مصروف ترین چوک میں تبدیل ہو جاتا ہے۔اس رپورٹ کے بعد بجائے اس کے کہ اس وقت کے چیف ٹریفک آفیسر تجدید کے لئے این او سی دینے سے انکار کر دیتے کمال سخاوت اور مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض اس شرط پر کہ مدینہ فلائنگ کوچ سروس کی گاڑیاں علیحدہ انٹری اور ایگزٹ گیٹ استعمال کریں گی، بس سٹینڈ کے باہر (وہاڑی چوک پر) مسافروں کو چڑھائیں گی اور اتاریں گی نہیں اور رکشوں کو سٹینڈ کے سامنے پارکنگ سے روکنے کے لیے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز تعینات کئے جائیں گے، مشروط این او سی جاری کر دیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسرکی بھی کمال سخاوت،مشروط این اوسی جاری
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں