ملتان (وقائع نگار) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ غازی خان اسد طارق کو تحریک انصاف کو ٹائیگر بننے کا جنون سر چڑھ کر بولنے لگا۔ سابق وزیر تعلیم مراد راس کی حراست کے دوران وی وی آئی پی پروٹوکول دینے کے ساتھ مشقتی بھی فراہم کرتے رہے۔ مراد راس کی رہائی پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ گروپ فوٹو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنا شروع کر دئیے۔ جیل کے اندر پی ٹی آئی کی کمپین شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہےکہ جب پی ٹی آئی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ڈیرہ غازی خان سمیت مختلف جیلوں میں بند کیا گیا تو سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کو ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ غازی خان میں رکھا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق نے مراد راس کو سہولیات فراہم کرنے میں دن رات ایک کر دیا ۔مراد راس کو جیل گھر جیسی سہولیات فراہم کی گئیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل نے مراد راس کو مشقتی بھی دیدیا۔ اسد طارق کے احکامات پر 3مختلف قیدی مراد راس کی خدمات کیلئے پابند تھے۔ اسی طرح کا پروٹوکول کو پی ٹی آئی کے دیگر قیدیوں کو بھی فراہم کیا گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ جب مراد راس کو رہا کیا گیا تو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اسد طارق نے مراد راس کو جیل سے لینے کیلئے آنیوالے پی ٹی آئی وفد جس میں زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا جو بعدازاں فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل اسد طارق اسوقت بھی جیل میں پی ٹی آئی کے حق میں رائے عامہ ہموار کر رہے ہیں۔ قیدیوں کو پی ٹی آئی کو ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کرنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں رہا ہو کر آنیوالے ایک قیدی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روز نامہ ’’بیٹھک‘‘ کو بتایاکہ اسد طارق قیدیوں کو کہتے ہیں کہ نگران حکومت چند دنوں کی مہمان ہے۔ مسلم لیگ ن اور دیگر سیاسی جماعتوں کا کوئی مستقبل نہیں ۔ پی ٹی آئی ملک پر راج کرے گی ۔اس لئے پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ۔ انہوں نے کہا کہ جو قیدی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی رائے سے اختلاف کرے تو اسے سزا دی جاتی تھی۔ اس حوالے سے جب اسد طارق سے مؤقف لیا گیا تو انہوں نے کہاکہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق ہے نہ کسی سیاسی جماعت کیلئے کنونسنگ کر رہا ہوں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے پی ٹی آئی کے مراد راس ، زرتاج گل سمیت دیگر عہدیداروں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا ہے تو انہوں نے کہاکہ میں نے وائرل نہیں کیا ۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل ڈیرہ کو ٹائیگر بننے کا جنون،قیدیوں پرووٹ کیلئے دبائو
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں