ڈیرہ:دروازے کھٹکھٹاکرلوٹ مارکرنیوالاگروہ سرگرم - Baithak News

ڈیرہ:دروازے کھٹکھٹاکرلوٹ مارکرنیوالاگروہ سرگرم

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈیرہ غازی خان میں پولیس گشت نہ ہونے سے چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شرپسند عناصر رات گئے گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کر بھاگ جاتے ہیں رات گئے کسی گھر کا دروازہ اگر کھل بھی جائے تو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیاجاتاہے تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان پولیس کی جانب سے تھانہ صدر، تھانہ بی ڈویژن ،تھانہ سٹی ،تھانہ سول لائن، تھانہ گدائی ، تھانہ صدر دین ،کوٹ مبارک ،دراہمہ میں پولیس گشت نہ ہونے سے رات کو گھروں سے نکلنا مشکل ہوگیا ۔ رات گئے سڑکوں گلیوں میں گھومنے والے شرپسند عناصر نے عوام کا جینا دوبھر کرتے ہوئے سکون بھی برباد کررکھا ہے رات کے اندھیرے میں گھروں کے دروازے کھٹکھٹا کے چھپ جاتے ہیں جب رات کو کوئی شہری دروازہ کھولے تو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں یا اگر کوئی شہری کسی ایمرجنسی میں رات کو گھروں سے نکلتے ہیں تو راستوں میں لوٹ لیاجاتاہے۔ شہریوں کے مطابق پولیس گشت نہ ہونے سے شرپسند عناصر دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کریں کہ وہ گشت کو یقینی بنائے تاکہ جرائم کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں