ڈیرہ:پولیس اورشرپسندوں میں فائرنگ کاتبادلہ - Baithak News

ڈیرہ:پولیس اورشرپسندوں میں فائرنگ کاتبادلہ

ڈیرہ غازخان،شاہ صدردین(بیورورپورٹ،نمائندہ بیٹھک)علاقہ تھانہ کوٹ مبارک سیمنٹ فیکٹری روڈ ملنگا ریمپ پر شرپسند مجرمان سے پولیس مقابلہ۔تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6/8 شرپسند مجرمان پہاڑ سے واردات کی نیت سے آئے۔پولیس نے شرپسند مجرمان کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنا دیا۔ملنگا ریمپ پر شرپسند مجرمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا مجرمان نے پولیس پر فائرنگ کی۔کراس فائرنگ سے شرپسند مجرمان بھاگ گئے۔ڈی پی او راشد ہدایت خود موقع پر پہنچ گئے۔مقابلہ میں شریک پولیس کے جوانوں کو ڈی پی او کی طرف سے شاباش۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔کریمنل کا محاسبہ شروع ہے اور انکے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے۔ڈی پی او نے مقابلہ میں حصہ لینے والوں جوانوں کو 50 ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔کریمنل کا محاسبہ کرتے ہوئے عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈیرہ غازیخان پولیس کے جوان شرپسند مجرمان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لئے الرٹ ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں