ڈیرہ: آفیسرز کالونی کی تعمیر میں بےقاعدگیاں

  • Home
  • پاکستان
  • ڈیرہ: آفیسرز کالونی کی تعمیر میں بےقاعدگیاں
آفیسرز کالونی

تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی,آفیسرز کالونی) “چراغ تلے اندھیرا”، اینٹی کرپشن ڈی جی خان آفس ملحقہ آفیسر رہائش گاہوں کی تعمیر میں مبینہ بےقاعدگیاں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈی جی خان خرم پرویز کا سرپرائز وزٹ، مبینہ ناقص تعمیر پر اظہار برہمی، تخمینہ اور ادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ڈی جی خان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر خرم پرویز نے آفس سے ملحقہ 12کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے زیر تعمیررہائش گاہوں کے منصوبہ کا سرپرائز وزٹ کیا موقع پر ٹھیکیدار مشاہد خان کی جانب سے مبینہ غیر معیاری، ناقص تعمیرات سمیت منصوبہ کے ا لتوا پر سخت اظہار برہمی کیا ریجنل ڈائریکٹر نے رہائش گاہوں کے منصوبہ سمیت آفس کی تعمیر کے تخمینہ اورادائیگیوں کا ریکارڈ طلب کیا۔

آفیسرز کالونی

ذرائع کے مطابق موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے محکمہ بلڈنگز ڈی جی خان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے دور میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈی جی خان کی تعمیر و توسیع کے منصوبہ میں کروڑوں روپے کے خورد برد کے مقدمہ سمیت ایکسین ہمایوں سرور اور سابق ایکسین محمد وقاص اور شاہد ریاض ، ایکسین بلڈنگز تونسہ شریف سلیم شاہد کی دیگر منصوبوں اور کوٹیشنوں کی مد میں کروڑوں روپے کے خورد برد کی نشاندہی کی۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر نے محکمہ بلڈنگز ڈی جی خان کے کرپٹ آفیسروں کے خلاف درج مقدمات کےاخراج۔ اور ڈراپ کی گئی انکوائریوں سے متعلق بھی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر فرخ پرویز نے محکمہ انہار کے اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث۔ ایکسین عظیم بلوچاور سابق ایکسین لوکل گورنمنٹ خرم عباس کے خلاف مقدمات۔ اور انکوائریوں کو بھی ری اوپن کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اینٹی کرپشن ڈی جی خان حکام کی جانب سے اینٹی کرپشن آفس۔ رہائش گاہوں کی تعمیر کی نگرانی کرنے والے ایس ڈی او بلڈنگ اصغر درانی۔ سب انجینئر بلڈنگ اقبال صدیقی اور ٹھیکیدار مشاہد حسین نے متوقع۔ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ہاتھ پائوں مارنے شروع کردیئے ہیں۔ جب کہ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے۔ کہ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خرم پرویز کی تعیناتی کرپشن کنگ آفیسران کے لیے کوئی نیک شگون نہیں ہے۔ آفیسرز کالونی

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?