
تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی) اینٹی کرپشن ڈی جی خان ان ایکشن ،نئے تعینات ہونے والے ریجنل ڈائریکٹر خرم پرویز کے حکم پر مبینہ رشوت لے کر دبائی گئی انکوائریاں بھی ری اوپن کردیں ، کارپوریشن ڈی جی خان اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس کے خلاف تین مقدمات درج ،مقدمہ نمبر 2/23 کوٹ چھٹہ کے رہائشی حافظ امین لغاری کی مدعیت میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر پولیس محمد اختر کے خلاف درج کیا گیا جس نے شہری محمد مزمل کو تھانہ دراہمہ میں محبوس رکھ کرڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دے کر 80 ہزار روپے رشوت وصول کی۔
ملزم اےایس آئی محمد اختر کھوسہ نے تھانہ چوٹی میں تعیناتی کے دوران ملزم اللہ دتہ کو بے گناہ قرار. دینے کے لیے مدعی خان محمد کھوسہ سے 70 ہزار جب کہ ملزم اللہ دتہ کو بے گناہ قرار دینے کے لیے. اس سے 2 لاکھ روپے رشوت وصول کیے۔ ملزم اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ نمبر 04/23 درج کر لیا گیا ہے۔ دریں اثنا اینٹی کرپشن ڈی جی خان نے کنٹریکٹر ندیم شیخ. کی مدعیت میں 19 لاکھ روپے کے بل کی کلیرنس کے لیے. رشوت لینے والے ایم او فنانس محمد احمد سمیت ، چیف آفیسر جواد گوندل. اسٹنٹ فنائنس مجاہد حسین سابق چیف آفیسر کاشف محمود. اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ الٰہی بخش اور سینئر کلرک تسلیم اعوان کے خلاف مقدمہ نمبر 03/23 درج کر لیا ہے۔ ایک دن میں تین الگ الگ مقدمات کےاندراج سے کرپٹ سرکاری ملازمین میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
Leave a Comment