
راجن پور (سٹی رپورٹر,ماسٹر پلانز ) مستقبل کی ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر پنجاب کے 11 اضلاع کیلئے ماسٹر پلانز کی تیاری شروع کر دی گئی۔ وزیر بلدیات ابراہیم مراد نے کہا کہ محکمہ بلدیات راولپنڈی ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ، اوکاڑہ اور ساہیوال کے ماسٹر پلان تیار کر رہا ہے،خانیوال ، وہاڑی، ڈیرہ غازی خان ، مظفر گڑھ ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے ماسٹر پلان بھی بنائے جا رہے ہیں.
وزیر بلدیات نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غذائی ضروریات کے پیش نظر ان اضلاع میں زرعی اراضی کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے۔غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، گرین ایریاز کی واضح طور پر نشان دہی کی جائے اور یہاں رہائشی سکیموں کی ہرگز اجازت نہ دی جائے ۔ نگران صوبائی وزیر ابراہیم مراد کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو روزگار کے مواقع مہیا کرنے کے لئے چھوٹے شہروں میں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے لئے اکنامک کوریڈورز بنائے جائیں گے۔ ماسٹرپلانز
رنگ پورکی واحد انتظارگاہ قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گئی
مظفر گڑھ(نامہ نگار,انتظارگاہ )رنگ پور کی واحد انتظار گاہ بھی قبضہ گروپوں کا شکار ہوگئی۔ 50 ہزار نفوس پر مشتمل ضلع مظفر گڑھ کے اہم ترین قصبہ رنگ پور میں. خوشاب مظفر گڑھ روڈ پر خاصی کاوش کے بعد ایک انتظار گاہ تعمیر کی گئی تھی. جس میں رنگ پور اور گردونواح کے مرد اور خواتین مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظار گاہ کی تعمیر کے ابتدائی دنوں میں یہ انتظار گاہ مسافروں سے بھری ہوئی ہوا کرتی تھی. تاہم دھیرے دھیرے یہاں پر قبضہ شروع ہوگیا اور انتظار کرنیوالے مسافر بے دخل ہونے لگے۔
ابتداء میں انتظار گاہ سے بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج کیا تو انہیں نہ صرف دھمکایا گیا. بلکہ زدکوب بھی کیا گیا تاہم مقامی بااثر قبضہ گروپ اس انتظار گاہ کا قبضہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت اس انتظار گاہ میں ایک بھی مسافر داخل نہیں ہو سکتا. کیونکہ انتظار گاہ کو بند کرکے ایک دکان کی شکل دیدی گئی ہے۔ رنگ پور کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈی پی او مظفر گڑھ سے. اس انتظار گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے. تاکہ مسافر مزید پریشانی سے بچ سکیں۔
Leave a Comment