
تونسہ شریف (سلیم ناصر گورمانی،بھرتی سکینڈل) محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف کے ایکسین کی نوسربازی ،عدلیہ تونسہ شریف کے نام پر گھوسٹ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کا خوردبرد، دلیرانہ کرپشن کا انکشاف اس وقت ہوا جب سول جج فرسٹ کلاس مجسٹریٹ تونسہ شریف نے ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف سلیم شاہد کو تحریری طور پر آگاہ کیا کہ سب ڈویژن کورٹس تونسہ شریف کے نام پر فائلوں میں ڈیوٹی دینے والے 8 ڈیلی ویجز ملازمین جن میں عاصم قریشی پلمبر ، ذوالقرنین چوکیدار، محمد نواز ، محمد آصف ، عبدالستار اور کمپیوٹر آپریٹر دانیال بابر سال 2019 سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایکسین بلڈنگ سلیم شاہد سمیت سابق ایکسین بلڈنگ راجن پور شاہد ریاض نے مختلف اوقات میں تقریباً تین سو گھوسٹ ملازمین رکھے جن میں تونسہ شریف میں عدلیہ کے نام پر بھی 8 ملازمین سر فہرست ہیں ۔عدلیہ نے متعدد بار لیٹرجاری کیے تھے کہ یہ ملازمین کام نہیں کر رہے ہیں، اس کے باوجوددونوں ایکسینز نے بڑی دلیرانہ کرپشن کرتے ہوئے اس ماہ کی تنخواہ بھی پاس کر دی۔ محکمہ بلڈنگ راجن پور، تونسہ شریف میں تین سو سے زائد ڈیلی ویجز ملازمین کے نام پر کروڑوں روپے خورد برد کرنے میں ملوث ہیں۔
بھرتی سکینڈل
یاد رہے کہ ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف سلیم شاہد وہوا کے قدیم اور تاریخی ریسٹ ہاؤس سے 60 لاکھ روپے مالیت کی ساگوان کی قیمتی لکڑی کے فرنیچر ، الماریاں اور چھتوں کا سامان چوری کرنے کے واقعے میں بھی ملوث ہے۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے۔ کہ گھوسٹ ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی اسیکنڈل میں ملوث ایکسین سلیم شاہد۔ شاہد ریاض نے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان میں درخواست کو کلوز کرانے کے لیے۔ تین سو ملازمین سے چندہ بھی جمع کرنا شروع کردیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے آفیسر کے نام پر تیس لاکھ روپے اکٹھے ہو چکے ہیں۔ جب اس سلسلہ میں موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا۔ تو سابق ایکسین بلڈنگ شاہد ریاض کا نمبر بند تھا۔ جب کہ ایکسین سلیم شاہد نے کہا ہے۔ کہ گورنمنٹ پنجاب کے آرڈر کے مطابق تیس مارچ سے پہلے پہلے تنخواہیں ملازمین کو دے دیں۔ میں نے تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔ جب اس سے سوال کیا گیا۔ کہ سول جج فرسٹ مجسٹریٹ نے بھی 8 ملازمین کے بارے میں آپ کو لیٹر لکھا۔ تو پھر ان کی تنخواہوں کا بل کیسے پاس ہوا۔ تو جواب ملا ایکسین میں ہوں یا آپ، پھر فون کاٹ دیا۔ بھرتی سکینڈل
Leave a Comment