ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کاتعلیم پرحملہ،متعددسکول صفحہ ہستی سے مٹانامشن - Baithak News

ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی کاتعلیم پرحملہ،متعددسکول صفحہ ہستی سے مٹانامشن

ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) ڈیفنس ہاوسنگ اتھارٹی کے تعلیم پر کاری وار کے نتیجےمیں غارت گری کا شکار یہ سکول پرائمری سے ہائی سکول تک کے درجے کے ہیں۔ ڈی ایچ اے کی غارت گری کی نذرہونے والے یہ تمام سکول تحصیل صدر میں واقع تھے۔ تعلیم پر جی ڈی پی کا 4 فیصد خرچ کرنے کے عالمی معیار کے مقابلے میں پاکستان اپنی جی ڈی پی کا صرف 2.3 فیصد تعلیم پر خرچ کرتا ہے جو کہ پورے جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔ سکولوں پر ناکافی اخراجات حکومت کی تعلیم کے شعبے میں عمومی عدم دلچسپی کی واضح مثال ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے لیے پاکستان کا بجٹ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے یونیسکو کی تجویز کردہ حد سے کہیں کم ہے۔ سال 2019 کی سالانہ سٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مجموعی خواندگی کی شرح 60% ہے۔ مردوں کی شرح خواندگی 71% ہے جبکہ عورتوں میں شرح 49% ہے۔ رپورٹ کےمطابق پاکستان شرح خواندگی، سکول میں داخل ہونے کے مجموعی تناسب اور تعلیم پر کئے جانے والے اخراجات میں نمایاں بہتری دکھانے میں ناکام رہا۔ واضح رہے کہ اسی سال پاکستان اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے تحت ہیومن ڈویلپمنٹ انڈیکس (ایچ ڈی آئی) پر 189 ممالک میں 152 ویں نمبر پر تھا۔پاکستان کے تعلیمی شعبے کا خطے کے دیگر ترقی پذیر ممالک سے موازنہ کرنے سے مزید مایوس کن تصویر سامنے آتی ہے۔ پاکستان سب سے زیادہ پرائمری اسکول چھوڑنے کی شرح کے حساب سے خطے میں تیسرے نمبر پر ہے جو تقریباً 23 فیصد ہے۔ پہلے دو ممالک بنگلہ دیش اور نیپال ہیں۔ 2016 کی گلوبل ایجوکیشن مانیٹرنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اپنے پرائمری تعلیم کے اہداف حاصل کرنے میں 50 سال پیچھے ہے، جب کہ ثانوی تعلیم کے اہداف کو حاصل کرنے میں 60 سال پیچھے ہے۔ ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کے مطابق لڑکیوں کو مناسب طریقے سے تعلیم دینے میں پاکستانی حکومت برے طریقے سے ناکام رہی۔ ہیومن رائٹس واچ میں خواتین کے حقوق کی ڈائریکٹر لیزل گرنتھولٹز کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم دینے میں حکومت پاکستان کی ناکامی کا لاکھوں لڑکیوں پر تباہ کن اثر پڑ رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مین دو کروڑ پچیس لاکھ سکول نہ جانے والے بچوں میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں جنہیں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں