ملتان( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل )سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان شمشیر احمد خان نے اس سلسلے میں روزنامہ “بیٹھک” کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول بستی نو ڈھنڈ PEIMA ( Punjab Education Initiative (Management Authority ) کے کنٹرول میں تھا،2017 میں پنجاب بھر میں سینکڑوں سکولز جس میں ڈسٹرکٹ ملتان کے 37 اور ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے تقریباً 300 سکولز PEIMA کے حوالے کیے گئے جو اس سے قبل پیف کو دئیے گئے تھے،مگر کیوں کہ یہ سکول ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا پیما کی مینجمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈی ایچ اے حکام سے بھی ہماری بات چیت چل رہی ہے، انہوں نے ہمیں متبادل سکول بنا کر دینے کے علاوہ پیسے دینے کی بھی آفر کی ھے جو ہم نے قبول نہیں کی، انہوں نے کہا کہ دو سکول نہیں ایک سکول ڈی مالش ہوا ہے جو ماڈل سکول تھا،ہم نے ڈی ایچ اے حکام کو واضح لکھا ہے کہ ہم اپنا سکول ختم نہیں کر سکتے اور اس پر ہمارے مذاکرات جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ میں سکول بند کرنے کے قطعاً حق میں نہیں ہوں۔

ڈی ایچ اے سے مذاکرات جاری،میں سکول بندکرنے کے حق میں نہیں:سی ای اوایجوکیشن
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں