ڈی جی کینال میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن، مزید 4 ڈیڈباڈیز ریکور، 5 افراد تاحال لاپتہ - Baithak News

ڈی جی کینال میں ڈوبنے والوں کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن، مزید 4 ڈیڈباڈیز ریکور، 5 افراد تاحال لاپتہ

چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) ڈی جی کینال میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے تیسرے روز بھی ریسکیو آپریشن جاری، مزید 4افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکور کر لیا گیا۔نہر سے ملے والے ڈیڈ باڈیز کی شناخت ٹریکٹر ڈرائیور اللہ ڈیوایا ،ساحر مائی ،حمیرا مائی اور3سالہ قاسم علی کے نام سے ہوئی ،مزید 5لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ،تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں ڈی جی کینال ٹریکٹر ٹرالی حادثہ میں نہر میں ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ گزشتہ روز ریسکیو آپریشن کے دوران 4افراد کی ڈیڈ باڈیز کو ریکو کیا گیا جن کی شناخت ٹریکٹر ڈرائیور اللہ ڈیوایا ساحر مائی حمیرا مائی جبکہ 3سالہ قاسم علی کے نام سے ہوئی ۔نہر سے ملنے والے ڈیڈ باڈیز کی تدفین کیلئے گھروں کو روانہ کردیا جبکہ مزید 5لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔اس موقع پر ریسکیو حکام کہنا تھا کہ ڈیڈ باڈیز کی ریکوری کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور آخری ڈیڈ باڈیز کی ریکوری تک آپریشن جاری رہے گا۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں