ژالہ باری سے فصلوں کونقصان،حکومت ازالہ کرے:علی گیلانی

  • Home
  • ملتان
  • ژالہ باری سے فصلوں کونقصان،حکومت ازالہ کرے:علی گیلانی
ژالہ باری

ملتان (وقائع نگار)رہنما پیپلز پارٹی سابق صوبائی وزیر پنجاب سید علی حیدر گیلانی نے جنوبی پنجاب میں حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید قسم کی ژالہ باری سے نقصان پرافسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہےکہ اس وقت جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل پک کر تیار ہے اور موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے ہونے والی شدید قسم کی بارشوں سے گندم اور سبزیوں کے کاشتکاروں کو بہت زیادہ نقصان کا اندیشہ ہے۔حکومت کو چاہئے کہ متاثرہ کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلے بھر پور اقدامات کرے اور چھوٹے کسانوں کیلئے فی الفور مالی معاونت کا اعلان کیا جائے۔ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے بہت زیادہ خطرات لاحق ہیں. پاکستان خطے میں سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کیوجہ سے متاثر ہونے والا ملک ہے. جس کیوجہ سے پاکستان کو فوڈ سکیورٹی جیسے سنگین خطرات لاحق ہیں۔

پاکستان کے صوبہ سندھ میں پچھلے سال آئے سیلاب اوربارشوں کیوجہ سے 70فیصدسے زیادہ زمینیں زیر آب ہیں. جس کیوجہ سے ملک کی مجموعی فصلوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے ایسی فصلوں کی جدید ورائٹی پیدا کرنے کیلئے. متعلقہ حکام اور سائنسدانوں کو وسائل فراہم کرے جس سے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے کے خدشات کم ہو سکے. عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں کیوجہ سے متاثر ہونے پر پاکستان سے انصاف کرے. اور نقصان کا ازالہ کرنے میں تعاون کرے. وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اس سلسلے میں عالمی سطح پر کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی جیسے خطرات سے نمٹنے کیلئے اندرون و بیرون ملک تمام سٹیک ہولڈر کو متحد ہو کر حکمت عملی بنانی چاہئے. تاکہ متاثرین کو ممکن حد تک ریلیف مل سکے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?