کسٹم انسپکٹر آئل مافیا کامحافظ،کسی سمگلرکیخلاف کارروائی نہ کی

  • Home
  • ملتان
  • کسٹم انسپکٹر آئل مافیا کامحافظ،کسی سمگلرکیخلاف کارروائی نہ کی
آئل مافیا

ملتان (وقائع نگار,آئل مافیا) روز نامہ بیٹھک کی خبر درست ثابت ہوگئی، کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم نے ثبوت حاصل ہونے کے باوجود شیر شاہ میں ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث خان محمد یار، اکمل منڈ، حنیف منڈ ،اعظم اورفیصل سمیت دیگرسمگلروں کے خلاف کارروائی نہیں کی بلکہ اندر ون خانہ سمگلروں سے ملی بھگت کرکے کروڑوں روپے مالیت کا دھندہ کرنے والوں کو اپنے ادارے کی پل پل کی کارروائیوں کی اطلاعات پہنچانے میں مصروف ہے ۔ذرائع کے مطابق شیر شاہ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر10 لاکھ لٹرسے زائد ایرانی تیل سمگل ہو کر آتا ہے۔

یہ تیل مرغیوں کی نقل و حمل کے لئے استعمال ہونے والے مخصوص مزدا گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں چھپا کر سمگل کیا جاتا ہے۔ شیر شاہ کے علاقے میں خان محمد یار اور ان کے گینگ کے میں شامل باپ بیٹے حنیف منڈ، اکمل منڈ، علی والا چوک پر اعظم اور اس کے پارٹنر فیصل نے اپنے الگ الگ گودام بنا رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خان محمد یار اپنے گودام میں روزانہ چالیس سے پچاس ہزار لٹر سمگل شدہ ایرانی تیل آن لوڈ کرواتا ہے۔ اکمل منڈ اور حنیف منڈ پچیس سے تیس ہزار جبکہ اعظم اور فیصل بھی پچیس ہزار لٹر ایرانی تیل منگواتے ہیں۔

کسٹم انسپکٹر آئل مافیا کامحافظ

مرغیوں کے جنگلوں کے نیچے سپیشل ٹینک بنے ہوتے ہیں. خان محمد یار ،اکمل منڈ ،حنیف منڈ ، اعظم اور فیصل کے گوداموں میں سپیشل مشینری. سے ٹینک سے ایرانی تیل بڑے آئل ٹینکر میں منتقل کیا جاتا ہے. جس کے بعد آئل ٹینکرز کو اگلی منزل پر روانہ کر دیا جاتا ہے۔ روز نامہ بیٹھک کی جانب سے ایرانی تیل کے سمگلروں اور گوداموں کے تصاویری ثبوت. کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم کے ساتھ شیئرکئے گئے. یہ ثبوت حاصل کرنے سے قبل انہوں نے دعویٰ کیا کہ انکے ایریا میں کوئی ایرانی تیل نہیں آرہا. اور نہ انکا خان محمد یار سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ کوئی منتھلی وصول کرتے ہیں.

جب تمام ثبوت حاصل کر لئےتو انہوں نے کہاکہ وہ فوری کارروائی کریں گے. لیکن پانچ دن گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی. اور نہ ہی روز نامہ بیٹھک کے سوالات کا جواب دیا. اور کال اٹینڈ کرنا بھی بند کر دی جس سے ظاہر ہوتا ہے. کہ کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم اور خان محمد یار کے ریکٹ کے درمیان خاص تعلق پایا جاتا ہے. جس کی روز نامہ بیٹھک نے چند پہلے ہی نشاندہی کی تھی۔ آئل مافیا

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?