کسٹم وسول ڈیفنس حکام سرپرست،آئل مافیا جگہ جگہ ڈپوبنالیے

  • Home
  • خاص خبر
  • کسٹم وسول ڈیفنس حکام سرپرست،آئل مافیا جگہ جگہ ڈپوبنالیے

ملتان (وقائع نگار.کسٹم وسول) ایرانی تیل کی سمگلنگ میں ملوث خان محمد یار کے ریکٹ پر گینگ کا تیسرا کارندہ بھی سامنے آگیا۔ اعظم اور فیصل نامی سمگلروں سے سے گٹھ جوڑ کرکے علی والا چوک پر اپنا ڈپو بنا لیا۔ جنرل بس اسٹینڈ اور اسکے ارد گرد پمپوں پر ایرانی تیل کھلے عام فروخت ہونے لگا ۔کسٹم اور سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کھل کر خان محمد یار کے گینگ کی سرپرستی کرنے میںلگے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خان محمد یار جو کہ کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم کا مبینہ فرنٹ مین بھی جانا جاتا ہے۔

کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم کی سرپرستی میں آنے کے بعد خان محمد یار نے پہلے پہل از خود ایرانی تیل کی سمگلنگ کا دھندہ شروع کیا۔ ابتدائی دنوں میں خان محمد یار کو شدید نقصان برداشت کرنا پڑا۔ لیکن جونہی کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم کی مبینہ سرپرستی حاصل ہوئی۔ تو خان محمد یار نے شیر شاہ کے گرد و نواح میں اپنا گینگ منظم کرنا شروع کر دیا۔ حنیف منڈ اور اسکے بیٹے اکمل منڈ کو گھیرنے کے بعد خان محمد یار نے والوٹ موڑ کے اعظم اور فیصل کو اپنے گینگ میں شامل کیا جنہوں نے علی والا چوک پر اپنا ڈپو بنا لیا جس کے بعد اعظم اور فیصل نے بھی خان محمد یار کی طرح پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

آئل مافیا جگہ جگہ ڈپوبنالیے

خان محمد یار کی جانب سے موصول ہونے والا ایرانی تیل اعظم اور فیصل جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک واقع تمام پٹرول پمپس کو سپلائی دیتے ہیں۔ یہ پمپ مالکان ایرانی تیل کو پاکستانی تیل ظاہر کرکے فروخت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس حکام کی جانب سے۔ ان پمپ مالکان کے غیر قانونی دھندے کو جان بوجھ کر تحفظ دیا جاتا ہے۔ جبکہ کسٹم حکام مبینہ طور پر ایرانی تیل کی سمگلنگ کی سر پرستی کرتے نظر آتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اعظم اور فیصل نامی سمگلر منتھلی خان محمد یار کو دیتے ہیں۔ جو آگے کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم تک پہنچ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے کسٹم حکام علی والا چوک پر اعظم اور فیصل کے ڈپو پر کارروائی نہیں کرتے۔ اس حوالے سے خان محمد یار نے کہا کہ میرا اعظم اور فیصل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انکا اپنا دھندہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ارشد ندیم کونہیں جانتا اور نہ منتھلیاں وصول کرکے دیتا ہوں۔ جبکہ کسٹم انسپکٹر ارشد ندیم نے کال اٹینڈ نہیں کی. کسٹم وسول

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?