ملتان (وقائع نگار)سٹی ہاؤسنگ سکیم ملتان کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی کمرشلائزیشن فیس غبن کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے سٹی ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی اراضی کا مخصوص حصہ کمرشل کرانے کے لیے از خود ہی قیمت کا تعین کر ڈالا ۔بتایا جاتا ہے کہ ایم ڈی اے کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس ملتان کو موضع فیروز پور موضع کھوکھراں موضع بلیل اور قصبہ اول میں اراضی کی بازاری قیمت کے تعین کے لئے لیٹر لکھا گیا کمرشلائزیشن کے قوانین کے تحت کسی بھی اراضی کی بازاری قیمت کے تعین کے لئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو لیٹر لکھتا ہےجس کے بعد ڈسڑکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی اراضی کی بازاری قیمت کے تعین کا پراسس شروع کرتی ہے، اس پراسس کے تحت ڈپٹی کمشنر آفس اپنے پٹواری سے مکمل رپورٹ حاصل کرتا ہے جس کے بعد ڈسڑکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں اراضی کی بازاری قیمت کا تعین کیا جاتا ہے جس پر متعلقہ محکمہ مخصوص شرحِ کے حساب سے فیس وصول کرتا ہے ۔ذرائع کے مطابق سٹی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ اس سارے پراسس کو بائی پاس کرکے من مانی بازاری قیمت کا تعین کروانا چاہتی تھی ،سٹی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ اپنے منصوبے پر نوے فیصد کامیاب بھی ہوچکی تھی ،از خود ہی بازاری قیمت کا تعین کرکے ایم ڈی اے حکام سے معاملات طے کرنا شروع کر دئیے حالانکہ ڈپٹی کمشنر آفس نے ابھی تک سٹی ہاؤسنگ سکیم کے کیس پر کسی قسم کی کارروائی بھی نہیں کی لیکن سابق ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم چاہتے تھے کہ سٹی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ خود سے دی گئی بازاری قمیت پر مشروط طور پر کمرشل فیس ادا کر دے جب ڈپٹی کمشنر آفس بازاری قیمت کا تعین کر دے گا تو اس کے بعد باقی فیس ادا کر دی جائے لیکن سٹی ہاؤسنگ سکیم انتظامیہ نے اس شرط پر معاہدہ کرنے سے انکار کر دیا ابھی دونوں اطراف سے شرائط پر کام جاری تھا کہ اچانک ڈی جی ایم ڈی اے کا ٹرانسفر ہو گیا اور انھیں فوری طور پر چارج چھوڑنا پڑ گیا۔ اس صورتحال میں اب سٹی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ کا ایم ڈی اے کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچانے کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ ایم ڈی اے حکام کے مطابق ابھی تک ڈپٹی کمشنر آفس سے بازاری قیمت کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ سٹی ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ از خود بازاری قیمت متعین کرنے کا اختیار ہی نہیں رکھتی ۔سابق ڈی جی ایم ڈی اے کے نمبر پر کال کی گئی تو انکا نمبر بند پایا گیا ۔

کمرشلائزیشن فیس ، کروڑوں روپے بچانے کامنصوبہ ناکام،سٹی ہائوسنگ سکیم کی دال نہ گلی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں