کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوٹ ادو کا ضلع بحالی کیس میں اہم پیش رفت،لاہور ہائی کورٹ نے 22 مارچ کو الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو ضلع بحالی کیس کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں سابق صدر بار کوٹ ادو محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ بطور وکیل پیش ہوئے۔کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد کریم نے اگلی سماعت پر 22مارچ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان سے جواب طلب کرلیا۔امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 270 محمد ارشد صدیقی ایڈوکیٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوٹ ادو ضلع بحالی کیس لاہور ہائی کورٹ میں چل رہا ہے ان شاء اللہ عنقریب ہمارا ضلع بحال ہوجائے گا۔

کوٹ داوضلع بحالی کیس میں اہم پیشرفت،22مارچ کوالیکشن کمیشن سے جواب طلب
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں