کوٹ مٹھن:سیلاب زدگان کی امدادمیںکرپشن،مستحقین محروم - Baithak News

کوٹ مٹھن:سیلاب زدگان کی امدادمیںکرپشن،مستحقین محروم

کوٹ مٹھن (نا مہ نگار)مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی طرف سے ملنے والے سیلاب متاثرین کے فنڈز میں مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ سیلاب متاثرین اظہر جان محمد راشد ودیگر نے بتایا کہ حاجی پور اور دیگر علاقوں میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی مخیر حضرات نے دل کھول کر متاثرین کی امداد کی جبکہ مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کی طرف سے اور دیگر مذہبی جماعتوں کی جانب سے حاجی پور کے متاثرین کی مدد کیلئے مفتی انس بلانی کو سپروائزر مقررہ کیا گیا جنہوں نے لاکھوں روپے کی امدادی رقم راشن میں کرپشن کرلی ۔غریب سیلاب متاثرین کو کچھ نہیں دیا گیا ۔ سیلاب متاثرین کیلئے بنائے گئے کمروں میں بھی خورد برد کیا گیا مفتی انس جو بے روزگار تھا نے راشن کی رقم سے ایک دکان خرید لی اور تمام قرضہ جات بھی ادا کردئیے ، مفتی انس بلانی سیلاب متاثرین کی امدادی رقم سے کلاتھ مرچنٹ کی دکان بھی لگارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جام پور کے انکے چند ساتھیوں نے مک مکا کررکھا ہے جو سامان ففٹی ففٹی کرلیتے ہیں۔ انہوں نے مبینہ کرپشن پر تحقیق کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں