کوہ سلیمان:بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ،پہاڑی تودے گرگئے

  • Home
  • وسیب
  • کوہ سلیمان:بارشوں سے لینڈسلائیڈنگ،پہاڑی تودے گرگئے
لینڈسلائیڈنگ

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر,لینڈسلائیڈنگ) کوہ سلیمان کےقبائلی علاقے گردو ٹالی پل کے مقام پر بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ،آمدورفت معطل ہوگئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کیلئے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ ہیوی مشینری کے ہمراہ پہنچ گئے ۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان مشتاق احمد ٹوانہ اپنی نگرانی میں لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو ہٹانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی تودوں کے ملبے کو ہٹانے کے بعد بین الصوبائی شاہراہ کوئٹہ روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

کوہ سلیمان میں بارشوں کی وجہ سے وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ جاری ہے۔ ہیوی مشینری عملہ لینڈ سلائیڈنگ ایریا میں روڈ کلیئر کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں کمانڈنٹ مشتاق احمد ٹوانہ نے بین الصوبائی قومی شاہراہ۔ کوئٹہ روڈ راکھی گاج پر سوئے ذہنی معذور نوجوان جمشید کی جان بچا لی۔ ذہنی معذور نوجوان جمشید کو تھانہ راکھی گاج لے جا کر کھانا کھلاکے تواضع کی گئی۔ ذہنی معذور نوجوان جمشید جام پور کا رہائشی پیدل چلتے ہوئے قبائلی علاقے پہنچا۔ بارڈر ملٹری پولیس نے ذہنی معذور نوجوان جمشید کو گاڑی بٹھا کر جام پور روانہ کردیا ہے۔ لینڈسلائیڈنگ

آج کا اخبار

ریکارڈ میں ردوبدل،سابق ایم پی اےعلمدار، اینٹی کرپشن طلب

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)ریکارڈ میں ردو بدل کرکے گورنمنٹ لینڈ کو جعلسازی سے کروڑوں میں فروخت کرنے کا الزام اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور ان کے بھائی کو طلب کرلیا۔ سابق ایپی اے عملدار قریشی اور ان بھائی نے محکمہ انہار کی اراضی کا برجی۔ قلعہ نمبرز میں ملی بھگت سے رد بدل کرائی اور رقبہ فرنٹ پر لا کر کروڑوں روپے میں پٹرول پمپ بنانے والی پارٹی کے ہاتھ فروخت کردیا۔

انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے اس معاملے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اکیس مارچ کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق علمدار قریشی نے ملازمین محکمہ مال سے ساز باز ہوکر جعلسازی کی۔ اور محکمہ انہار کے رقبے کے برجی، قلعہ نمبرز جعلسازی سے تبدیل کئے۔ عملدار قریشی پی پی 277 مظفر گڑھ کے سابق ایم پی اے ہیں جن کا تعلق پیٹی آئی سے ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ طلب کیا ہے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?