کوہ سلیمان پرشدیدبارشیں،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب

  • Home
  • ملتان
  • کوہ سلیمان پرشدیدبارشیں،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب
کوہ سلیمان

ملتان،تونسہ شریف،وہوا،مظفرگڑھ،شجاع آباد،باگڑسرگانہ(خبرنگار،بیورورپورٹ،سٹی رپورٹر،سپیشل رپورٹر،تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)کوہ سلیمان پرشدیدبارشیں،ژالہ باری،ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب،رودکوہیوں میں پانی کے باعث متعددعلاقوں کازمینی رابطہ منقطع ہوگیا،ملتان،تونسہ،وہوا،مظفرگڑھ،شجاع آباد،باگڑسرگانہ سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں شدیدبارشوں سے فصلیں تباہ ہوگئیں،تفصیل کے مطابق ملتان سے خبرنگارکے مطابق ملتان میں گزشتہ صبح موسلادھاربارش سے جل تھل ہوگیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے،بجلی نظام درہم برہم ہوگیا،گزشتہ شام بھی گرج چمک اورتیزبارش سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا،تونسہ شریف سےسٹی رپورٹرکے مطابق کوہ سلیمان پر شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی، رود کوہی کوڑا، رود کوہی مٹھوان، رود کوہی باجھہ، رود کوہی لتڑہ، رود کوہی باٹھی میں شدید طغیانی، کوڑا رودکوہی 57348 ‏کیوسک سیلابی پانی کا ریلہ اس وقت کوتانی تل سے گزر رہا ہے ۔وہوا سے درجنوں سے زائد دیہات کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

ابھی تک کسی بھی قسم کی جانی و مالی نقصانات کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی انتظامات انجام دے رہے ہیں ۔کوہ سلیمان میں گزشتہ 2روز سے شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔رودکوہی سنگھڑ میں بھی بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے۔تونسہ کوہ سلیمان میں مسلسل کئی گھنٹے ،شدید ژالہ باری اور بارش ہوئی ہے۔گزشتہ ہفتے سے جاری بارشوں سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گندم کی فصل مکمل طور پر زمیں بوس ہو گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے 5اپریل تک کوہ سلیمان تونسہ شریف اور لیہ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔تونسہ شریف سےبیورو رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت بارشوں اور تونسہ میں سیلابی صورتحال بارے اجلاس منعقد ہوا۔

سیلابی صورتحال بارے اجلاس

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز رضوان نذیر،اسد چانڈیہ،اسسٹنٹ کمشنرز عثمان غنی،محمود مشتاق،پی اے مشتاق احمد ودیگر نے شرکت کی۔ایکسئن ایریگیشن رانا منور نے بریفنگ دی۔ رانا منور نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازی خان کی نہروں کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے کاموں کیلئے ٹینڈرنگ کا عمل جاری ہے،بارشوں اور رودکوہیوں کے سیلابی پانی سے تونسہ تحصیل متاثر ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ رودکوہیوں کی بارشی پانی کے نقصان سے بچاؤ کیلئے میکانزم تیار کیا جائے،لوگوں کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے موثر کمیونیکیشن نظام کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے محکمہ ایریگیشن کے افسران رابطوں میں رہیں،اس سلسلہ میں سستی اور لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔

فوری رسپانس کو ممکن بنایا جائے،انہوں نے کہا کہ انہیں سیلابی پانی کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھا جائے،نہروں،پشتوں اور آبی گزرگاہوں کی تعمیر و بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے،فصلوں ودیگر نقصانات کی تفصیلات کیلئے سروے کیا جائے،پانی کی نکاسی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے،اس سلسلہ میں پراپر بریفنگ کیلئے نقشےتیار کیے جائیں،ہم نے لوگوں اور انکے نقصانات کو ہر صورت کم کرنا ہے۔گزشتہ رات کے بعد ایک پھر تونسہ شریف اور گردونواح میں شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ گندم کی فصل مکمل طور پر تباہ رود کوہیوں میں شدید طغیانی بیٹ کے علاقے شدید متاثر جبکہ مقامی انتظامیہ مکمل طور پر فلاپ ہوچکی ہے۔ صرف سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے میں مصروف لیکن عملی طور پر کام کہیں بھی نہیں ہو رہا ہے۔

احتجاج

وہوا سے سپیشل رپورٹرکے مطابق چورکن ڈرین پر نتکانی موضع گنمب کلاچی کے۔ زمیندار سردار قیس خان کلاچی اور اہل علاقہ نےچورکن ڈرین پ کے مقام پر احتجاج کرتے ہوئے کہا۔ کہ ہم حکومت وقت سےمطالبہ کرتے ہیں فل فور ڈرین کے شگاف بند کیے جائیں۔ پتھر لگائے جائیں ورنہ روڈ بند کریں گے، چورکن ڈرین ٹوٹنے والی ہے۔ لاتعداد مواضعات پھر سے تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ مظفرگڑھ سےتحصیل رپورٹرکے مطابقمظفرگڑھ و گردونواح میں گزشتہ روز علی الصبح شدید بارشِ اورژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو کافی دیر تک جاری رہا بارشِ تین گھنٹے تک وقفے وقفے سے ہوتی رہی۔ جس کے باعث روڈ ، سڑکیں اور گلیاں پانی سے بھر گئیں۔ اور دن بھر بجلی کی سپلائی معطل رہی جسکی وجہ سے عوام کومشکلات کا سامنا رہا۔ حالیہ بارشوں میں ضلع مظفرگڑھ میں گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

شجاع آباد سےنمائندہ خصوصی کے مطابق شجاع آباد سکندرآبادگردونواح میں طوفانی کے ساتھ۔ ژالہ باری آم باغات گندم کی فصل کو شدید نقصان۔ طوفانی بارش علاقے جل تھل کا منظر پیش کر نے لگے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شجاع آباد سکندرآبادا ورگردونواح میں طوفانی بار ش کے ساتھ۔ ژالہ باری ہوئی جس سے موسم تو خوشگوار ہوگیا۔ کچے مکانات سمیت آم کے باغات گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا۔ گزشتہ ہفتے سے جاری بارش سے تیار گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے اوسط پیداوار میں کمی واقع ہوگی۔ باگڑسرگانہ سےنامہ نگار کے مطابق موسلادھار بارشوں اورژالہ باری سے گندم باغات سبزیاں بڑی طرح متاثر کسانوں کی تیارفصلیں تباہ وزیراعلیٰ پنجاب ملکی کسانوںکیلئے خصوصی پیکیج کااعلان کریں۔

حکمران کسانوں کوریلیف دیں

اس وقت زمینداراورکسان بے حد پریشان ہیں۔ لاکھوں روپے لگاکرکسان کی تیار فصلیں قدرتی آفات کی نذر ہوگئی ہیں۔ حکمران کسانوں کوریلیف دیں۔ تاکہ وہ ایک بار پھر سنبھل کراپنے پاؤں پر کھڑے ہوکرآنیوالی فصلوں کی بروقت کاشت ممکن بناسکیں۔ ان خیالات کااظہار مقامی زمیندار و رہنماکسان ،میاں عاطف سرگانہ،شہباز حیدر محمدسہیل ودیگرنے کیاہے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?