”کیا اسی لیے ملک بناتھا“؟، تباہی دیکھتے ہوئے سٹوڈنٹ آبدیدہ - Baithak News

”کیا اسی لیے ملک بناتھا“؟، تباہی دیکھتے ہوئے سٹوڈنٹ آبدیدہ

ملتان ( بیٹھک انویسٹی گیشن سیل)گورنمنٹ پرائمری سکول بستی نو ڈھنڈ کے دو طالبعلم بھائیوں شاہد اور زاہد ولد مجاہد حسین بھٹی نے “بیٹھک” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سکول کو ہماری آنکھوں کے سامنے ملیا میٹ کر دیا گیا جو کہ سراسر سر ظلم اور ،زیادتی ہے اس دوران شاہد کی آنکھیں بھر آئیں اس نے جزباتی انداز میں کہا کہ سکول ختم ہونے سے میرے بہت سارے کلاس فیلو تعلیم چھوڑ چکے ہیں میں اور کئی طالبعلم متی تل کے سکول میں پڑھ رہے ہیں،اس نے معصومانہ سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا قائد اعظم نے اسی لیے پاکستان بنایا تھا کہ ایک مخصوص طبقے کو شاہانہ ماحول اور عالیشان محل نما بنگلے فراہم کرنے کے لیے تعلیمی اداروں پر جب چاہیں بلڈوزر چلا دیں ؟ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ؟ طالبعلموں کے والد نے روزنامہ بیٹھک کو بتایا کہ ہم کئی نسلوں سے اس بستی میں آباد تھے مگر ڈی ایچ اے نے طاقت کے بل بوتے پر ہماری بستی اجاڑ کر رکھ دی ہم دو چار گھرانے بھی ڈی ایچ اے کو نہ چاہتے ہوئے بھی مجبوراً اپنے گھر اور زمین بیچ دیں گے کیونکہ ڈی ایچ اے نے چاروں طرف سے گھیرا تنگ کرتے ہوئے ہمارے گھروں کے راستے بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔یہ بھلا کہاں کا انصاف ہے ؟ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور پاک فوج کے سربراہ سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ اس ظلم اور نا انصافی کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں