بہاولپور( ڈسٹرکٹ بیورو) گھربیٹھے فرضی خانہ شماری کی جارہی ہے‘ خانہ شماری فارم تقسیم کرنے کی بجائے مردم شماری کے لوز(Loose) فارم تقسیم کرائے گئے جس نے مردم شماری کے شروع کیے گئے عمل کو مشکوک بنا کررکھ دیاہے۔پاکستان پیپلزپارٹی(شہیدبھٹو) کے مرکزی رہنما موسیٰ سعید نے میڈیاکوجاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مناسب طریقہ یہ ہوتاکہ مرد م شماری پاکستان سٹیٹکس بیوروکی بجائے نیشنل ڈیٹابیس اتھارٹی کے ذریعے کروائی جاتی کیونکہ نادرا پہلے سے فارم ب کی بنیاد پرشہریوں کوقومی شناختی کارڈجاری کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ خانہ شماری کرلینے کے بعد شہریوں کوبیان حلفی کے انداز میں مرتب کیے گئے خانہ شماری فارم تقسیم کیے جاتے اورشہریوں کونادرا نمبرپلیٹ جاری کی جاتیں جبکہ فارم(ب) کومناسب کالمز کے اضافہ کیساتھ مردم شماری فارم ڈیکلیئر کردیاجاتااس طرح خانہ شماری فارم اورفارم(ب) مردم شماری فارم کی بنیاد پرخانہ ومردم شماری کے عمل کو مکمل کرلیاجاتا او رآئندہ خانہ تعمیرکرنے کیلئے نادرا خانہ نمبرپلیٹ حاصل کرنالازمی قراردیدیاجاتا جس سے پاکستان بھرمیں روزمرہ کی بنیاد پرخانہ ومردم شماری کاخودکارسائیٹفک نظام قائم کیاجاسکتاتھاجوانتہائی کم لاگت اورشفاف ہوتا۔موسیٰ سعید نے خانہ شماری کرائے بغیر مردم شماری کی تقسیم کوبھاری غلطی قراردیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جاری خانہ ومردم شماری کے طریقہ کارکوسائیٹفک بنایاجائے۔

گھربیٹھے خانہ پوری نےمردم شماری کاعمل مشکوک بنادیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں