
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,)ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور کے زیر تعمیر منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعمال،زیر تعمیر عمارت کا شیڈ گرگیا،محکمہ بلڈنگ کے افسران اور ٹھیکیدار نے معاملہ کو دبالیا،محکمہ بلڈنگ کے افسران سریااور دیگر میٹریل لیبارٹری کروانے سے گریزاں،قبل ازیں مذکورہ یونیورسٹی کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال پر 26افسران اور ٹھیکیداروں پراینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہونے کے باوجود ناقص میٹریل اور کرپشن کا سلسلہ نہ تھم سکا۔
تفصیل کے مطابق ویٹرنری یونیورسٹی بہاولپور میں محکمہ بلڈنگ بہاولپور کے کروڑوں روپے کی لاگت سے زیر تعمیر منصوبے میں اینٹ،بجری اور بالخصوس سریا انتہائی ناقص کوالٹی کااستعمال کیا جارہا ہے اور ناقص میٹریل کے نتیجہ میں چندروز قبل زیر تعمیر شیڈ گرگیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ٹھیکیدار اور افسران نے معاملہ کو دبا لیا۔اس حوالے سے نشاندہی کے باوجود محکمہ بلڈنگ کے افسران نے مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور معیار کی جانچ کیلئے میٹریل کو لیبارٹری بھجوانے کے بجانے معاملہ کو دبارہے ہیں۔
ہسپتال کی تعمیرمیں ناقص میٹریل
یاد رہے کہ مذکورہ یونیورسٹی کی پہلے سے تعمیرشدہ عمارت میں بھی ناقص میٹریل کے استعمال. اور سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے. کا جرم ثابت ہونے پر محکمہ بلڈنگ بہاولپور کے 26 افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف اینٹی کرپشن بہاولپور میں مقدمہ درج ہےجبکہ ایک ایکسین طاہر وحید کی ضمانت اینٹی کرپشن کورٹ سے خارج ہوچکی اور وہ گذشتہ تین ماہ سے جیل میں ہے لیکن اس کے باوجود ٹھیکیدار محکمہ بلڈنگ کے افسران کی پشت پناہی سے ناقص میٹریل استعمال کرکے لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔
تاہم اس حوالے سے ایس ای بلڈنگ کا کہنا ہے کہ شکایت پر نوٹس لے لیا ہے۔ کسی بھی منصوبے کے معیار اور مقدار پرہرگز کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ شہری اور سماجی حلقوں وزیر اعلی پنجاب، ڈی جی اینٹی کرپشن. سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو سمیت اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے. اور زیر تعمیر عمارتوں کے میٹریل کو لیبارٹری کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ہسپتال
Leave a Comment