ہیلمٹ کااستعمال لازم،ون ویلنگ کیخلاف کارروائی کاعندیہ

  • Home
  • پاکستان
  • ہیلمٹ کااستعمال لازم،ون ویلنگ کیخلاف کارروائی کاعندیہ
ہیلمٹ

ڈیرہ غازی خان (راؤ محمد فیاض راجپوت،ہیلمٹ ) ایس پی پٹرولنگ چوہدری محمد شریف کی ہدایات کے مطابق انچارچ موبائل ایجوکیشن یونٹ ممتاز حسین سب انسپکٹر اور دیگر ہیڈز آف برانچز ریجنل آفس نے تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ اڈوں، مارکیٹس اور دیہاتوں میں ڈرائیوروں اور دوسری عوام الناس کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی آگاہی بارے لیکچر دئیے، اس کے علاوہ مسافروں کو ہدایات بھی دیں.

دوران لیکچر ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ اوورسپیڈنگ اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، موبائل فون کا استعمال نہ کریں، آگے والی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، بغیر لائسنس گاڑی ہرگز نہ چلائیں، موٹرسائیکل چلانے والے ہیلمٹ کا استعمال کریں اور نوجوان موٹرسائیکل چلاتے وقت تیز رفتاری اور ون ویلنگ سے گریز کریں۔آخر میں انہوں نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی پریشانی کی صورت میں ہیلپ لائن 1124 ملائیں پٹرولنگ پولیس 24 گھنٹے ہائی ویز پر موجود ہے جو کم سے کم وقت میں آپ کے پاس موجود ہو گی اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

آج کااخبار

ڈیرہ:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،پی ٹی آئی کااحتجاجی پلان تیار

ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی ڈیرہ نے احتجاجی پلان تیارکرلیا۔ سابق مشیرصحت پنجاب اور سابق ایم پی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل، سابق ایم پی اے نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ اگر عمران خان کو بلا جواز اور خلافِ قانون گرفتار کیا گیا۔ تو پی ٹی آئی ڈی جی خان کے عہدیدران، کارکنان ،ممبران۔ اور ڈی جی خان کی غیور عوام بھر پور احتجاج کرے گی۔ پورے ڈسٹرکٹ کے کارکنان تیار رہیں ۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?