15ارب کے منصوبوں میں کرپشن،ایکسین ہائی وے سرپرست

  • Home
  • ملتان
  • 15ارب کے منصوبوں میں کرپشن،ایکسین ہائی وے سرپرست
ایکسین ہائی وے

غلام نبی نےمطلب کیلئےزین قریشی،پرویزالٰہی کے مبینہ فرنٹ مین ایازنیازی اوردوست بزدار کاکندھااستعمال کیا

گیلانی ہائوس کوبھی مطمئن کرنے میں کامیاب،نگران حکومت کے دورمیں تبادلوں کے باوجودایکسین کاٹرانسفرنہ ہوا

مایوں مسرورجیسے مضبوط افسرکوہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے نکال باہرکیا،موقف کیلئےرابطہ پرغلام نبی نے کال اٹینڈ نہ کی

ملتان ( وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی خصوصی خواہش پر ملتان میں جاری پندرہ ارب روپے مالیت کے پروجیکٹس کےلیے تعینات ہونے والا ایکسین ہائی وے ڈیپارٹمنٹ غلام نبی پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہونے کے بعد بھی ٹرانسفر نہ ہو سکا. گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے باجود ایکسین ہائی وے غلام نبی ملتان میں قدم جمانے میں کامیاب چلا آرہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایکسین غلام نبی ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کا انوکھا لاڈلا ثابت ہوا. گزشتہ سال پی ٹی آئی کے دور حکومت میں جب ہمایوں مسرور. جیسا مضبوط آفیسر ہائی وے ڈیپارٹمنٹ ملتان میں ایکسین کے طور پر کام کر ریا تھا. تو ایکسین غلام نبی نے سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے سالے دوست بزدار اور ایم پی اے زین قریشی کا کندھا استعمال کرتے ہوئے ہمایوں مسرور کو نکال باہر کیا.

اسکی بنیادی وجہ ملتان میں جاری اربوں روپے مالیت کے میگا پروجیکٹ تھے. جب ہمایوں مسرور کا کانٹا نکال دیا گیا. تو ایکسین غلام نبی نے ضلع بھر میں اپنے سب انجینئرز کو مقامی پی ٹی آئی قیادتِکے سامنےسرنڈر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق جب پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے کے بعد. مسلم لیگ ن کی حکومت آئی تو غلام نبی نے بھی اپنا قبلہ تبدیل کرکے نیا سر پرست تلاش کرلیا۔ سلمان نعیم کے الیکشن کے دوران ایکسین غلام نبی ایک طرف پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو وفاداری کا یقین دلانے میں کامیاب رہے جبکہ دوسری جانب گیلانی ہاؤس کو بھی مطمئن کرنے میں کامیاب رہے جیسے ہی مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہوئی پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے بعد ایکسین غلام نبی ایک مرتبہ پھر مکمل طور پر پی ٹی آئی کے کیمپ میں چلے گئے۔

پرویزالٰہی کے مبینہ فرنٹ مین

اس مرتبہ انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے مبینہ فرنٹ مین ایاز نیازی کا کندھا استعمال کیا. اور ملتان میں خم ٹھونک کر بیٹھ گئے. ذرائع کے مطابق اس وقت ملتان میں پندرہ ارب روپے سے زائد مالیت کے پروجیکٹس پر کام جاری ہے. جن میں نادر آباد فلائی اوور ، ایم ڈی اے چوک سے لودھی چوک توسیع روڈ ،جلالپور پیر والہ. متی تل روڈ ،سیداں والا بائی پاس سے ہیڈ محمد والا پروجیکٹ شامل ہیں. ذرائع کے مطابق ان منصوبوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ریکارڈ بے ضابطگی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے.

لیکن ایکسین ہائی وے ڈیپارٹمنٹ غلام نبی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ نگران حکومت کے آنے کے بعد صوبہ بھر میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ادھر سے ادھر کیا گیا. لیکن ایکسین غلام نبی ایک مرتبہ پھر اپنا ٹرانسفر رکوانے میں کامیاب ہوگئے۔ اس حوالے سے جب ایکسین ہائی وے ڈیپارٹمنٹ سے موقف کے لیے رابط کیا گیا. تو انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?