
ملتان( عوامی رپورٹر )اینٹی کرپشن کی بڑی کارروائی، سابق چیئرمین ٹاسک فورس فوڈسمیت3افرادکو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔مظہرعباس نے3سال میں 2ارب سے زائدکی کرپشن کی ۔تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان نے چھاپہ مارکر مخدوم شاہ محمود قریشی کا قریبی ساتھی سابق چیئرمین ٹاسک فورس فوڈشیخ مظہر عباس ،سابق ڈی ایف سی احمد جاوید اور کلرک محکمہ خوراک محمد طارق کو گرفتارکرلیا ۔ذرائع سے معلوم ہواہےکہ شیخ مظہر عباس نے سال 2020/21 میں محکمہ خوراک کے آفیسران و اہلکاران سے ملی بھگت کرتے ہوئے فلورملز مالکان کو بلیک میل وہراساں کرکے روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار سے دوہزار تک سرکاری سبسڈی آٹاسکیم کے تھیلے لیکر اورچوکر نکال کر مارکیٹ میں فروخت کرتاتھا.
جس کے عوض مذکورہ ملزم نےلاکھوں روپے یومیہ کماکر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایاشیخ مظہر عباس سیاسی پشت پناہی ہونے کی وجہ سے فلورملزمالکان کو بلیک میل کرکے بھاری رشوت وصول کرتارہا۔مظہرعباس نے3سال میں 2ارب سے زائدکی کرپشن کی ۔ مذکورہ ملزم کے خلاف کوئی شکایات کی جاتی تو محکمہ خوران کے اعلیٰ آفیسران اور مخدوم شاہ محمودقریشی کسی قسم کی کارروائی نہ ہونے دیتے مذکورہ ملزم کے خلاف انکوائری مکمل کرکے محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے شیخ مظہر عباس ،احمد جاوید اور سینئر کلرک محمد طارق خان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا عمل شروع کردیا۔ شاہ محمود
رنگ پورکی واحد انتظارگاہ قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گئی
مظفر گڑھ(نامہ نگار,انتظارگاہ )رنگ پور کی واحد انتظار گاہ بھی قبضہ گروپوں کا شکار ہوگئی۔ 50 ہزار نفوس پر مشتمل ضلع مظفر گڑھ کے اہم ترین قصبہ رنگ پور میں. خوشاب مظفر گڑھ روڈ پر خاصی کاوش کے بعد ایک انتظار گاہ تعمیر کی گئی تھی. جس میں رنگ پور اور گردونواح کے مرد اور خواتین مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظار گاہ کی تعمیر کے ابتدائی دنوں میں یہ انتظار گاہ مسافروں سے بھری ہوئی ہوا کرتی تھی. تاہم دھیرے دھیرے یہاں پر قبضہ شروع ہوگیا اور انتظار کرنیوالے مسافر بے دخل ہونے لگے۔
ابتداء میں انتظار گاہ سے بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج کیا تو انہیں نہ صرف دھمکایا گیا. بلکہ زدکوب بھی کیا گیا تاہم مقامی بااثر قبضہ گروپ اس انتظار گاہ کا قبضہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت اس انتظار گاہ میں ایک بھی مسافر داخل نہیں ہو سکتا. کیونکہ انتظار گاہ کو بند کرکے ایک دکان کی شکل دیدی گئی ہے۔ رنگ پور کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈی پی او مظفر گڑھ سے. اس انتظار گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے. تاکہ مسافر مزید پریشانی سے بچ سکیں۔
Leave a Comment