2صدی سے امانت کی حفاظت - Baithak News

2صدی سے امانت کی حفاظت

ملتان(بیٹھک سپیشل)امانتوں کی حفاظت اس طرح بھی کی جاتی ہے\۔1915 کا سال تھا پہلی جنگ عظیم جاری تھی، سلطنت عثمانیہ کی فوج کا ایک سپاہی فلسطین میں ڈیوٹی دے رہا تھاوہ اپنی کچھ رقم امانتاً فلسطین کے العلول نامی ایک خاندان کے کسی شخص کے حوالے کرتا ہے، کہ جب جنگ ختم ہو گی تو وہ واپس آ کر اپنی رقم لے لے گامگر فوجی کبھی پلٹ کر نہیں آیا ۔العلول خاندان کے امانتدار شخص نے وہ رقم ایک سو چھ برس تک لوہے کی ایک مضبوط تجوری میں سنبھال کر رکھی ۔رقم کی مالیت تیس ہزار امریکی ڈالر کے قریب بتائی گئی ہے\۔2021 کے آخر میں نابلوس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکی کے سفیر کو وہ رقم واپس کی گئی۔تصویر میں نظر آنے والے راغب حیلمی العلول ہیں جن کے دادا کے بھائی کے پاس یہ امانت رکھوائی گئی تھی ۔ان کے انتقال کے بعد یہ امانت راغب حیلمی کے سپرد ہوئی تو انہوں نے بھی امانت کی پاسداری کا حق ادا کر دیا۔آخر کار انہوں نے فیصلہ کیاکہ رقم ترک حکومت کے حوالے کر دی جائے کیوں کہ اب رقم کے مالک کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے تھے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں