پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا - Baithak News

پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی پولو ٹیم نے ورلڈ پولو چمپئن شپ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستانی پولو ٹیم نے عالمی مقابلوں کے لئے زون ای سے کوالیفائی کیا،ورلڈ پولو چمپئن شپ امریکہ کے شہر ویلنگٹن میں 26 اکتوبر سے 6 نومبر تک منعقد ہوگی۔پاکستانی ٹیم مختصر عرصے میں 2 بار بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ انڈیانا پولو کلب میں ہونے والے پہلے پلے آف میچ میں پاکستان نے بھارت کو 4-5 سے شکست دی تھی۔ایسٹ رینڈ پولو کلب جوہانسبرگ میں دوسرے پلے آف میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 4 گولز سے شکست بھارت کا مقدر بنی تھی۔پاکستانی پولو ٹیم کی قیادت حمزہ معاذ کر رہے ہیں، تیمور ندیم اور راجا محمد مکیال سمیع بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستانی پولو ٹیم میں بریگیڈئیر(ر)بدرالزمان ٹیم مینیجر اور لیفٹیننٹ کرنل (ر)ایاز احمد اسسٹنٹ ٹیم منیجرشامل ہیں۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں