ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے طلبا کی تصاویر مرکزی گیٹس پر آویزاں کردی گئیں ، تفصیل کے مطابق سیکورٹی الرٹ جاری ہونے کے بعد زکریا یونیورسٹی حکام نے لڑائی جھگڑوں میں ملوث ایسے طلبا جن کی کیمپس میں داخلے پرپابندی ہے کی تصاویر مرکزی گیٹس پر آویزاں کردیں جس میں پی ایس ایف ، ایم ایس ایف کے طلبا شامل ہیں۔ سیکورٹی حکام کے مطابق انکے کیمپس میں داخلے پرپابندی ہے اس لئے عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان عناصر کو کسی صورت بھی کیمپس میں داخل نہ ہونے دیں اور جن کے خلاف پولیس کیسز ہیں انہیں پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔

زکریا یونیورسٹی سے نکالے جانیوالے طلبا کی تصاویر مرکزی گیٹس پر آویزاں
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں