سعودی گیمز کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 6 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے - Baithak News

سعودی گیمز کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، 6 ہزار کھلاڑی شریک ہوں گے

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی سرپرستی میں سعودی گیمز کے پہلے ایڈیشن کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ان گیمز کا آغاز 27 اکتوبر سے ہو گا۔ سعودی گیمز کی افتتاحی تقریب ریاض میں کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہوگی، عرب دنیا کے سب سے زیادہ کھلاڑیوں اور اول پوزیشن پر آنے والوں کیلئے سب سے بڑے انعامات کے حوالے سے یہ سب سے بڑی گیمز ہیں،سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے کہا کہ اگر خدا کی نصرت نہ ہوتی ، ہماری دانشمند قیادت کی فراخدلانہ اور ولی عہد شہزادہ کی بھرپور توجہ نہ ہوتی تو اس بڑے منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانا نا ممکن ہوجاتا اور اس سے نوجوان لڑکوں اورلڑکیوں پربڑابرا اثر پڑتا ۔
انہوں نے کہاکہ یہ گیمز قومی کھیلوں کا سب سے بڑا منصوبہ ہے،یہ سعودی عرب کیوژن 2030سے ہی پھوٹنے والے جامع ترین پروگراموں میں سے ایک شاندار پروگرام ہے، سعودی گیمز کے اس پہلے ایڈیشن میں6ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے۔ تکنیکی اور اتنظامی عہدیداروں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب کے 200 سے زیادہ کلبس گیمز میں شریک ہو رہے ہیں۔
اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے تحت کھیلے جانے والے کھیل اور ان کے کھلاڑی الگ سے ہوں گے۔ سعودی گیمز میں 45کھیلوں کاشامل کیا گیا ، ان میں سے5کھیل پیرا ولمپک کے بھی کھیل ہیں ۔ اپنے انعامات کے حوالے سے یہ خطے کی تاریخ کی سب سے بڑی گیمز ہیں۔ ان گیمز میں200ملین ریال سے زیادہ کے انعامات رکھے گئے ہیں۔ کسی بھی کھیل میں گولڈ میڈل لینے والے کو 10لاکھ، سلور میڈل والے کو 3 لاکھ اور کانسی کا میڈل جیتنے والے کو ایک لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں