وزیرِ اعظم صاحب کراچی کو اب مزید لاشیں مت دینا، وسیم اختر - Baithak News

وزیرِ اعظم صاحب کراچی کو اب مزید لاشیں مت دینا، وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما وسیم اخترنے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صاحب کراچی کو اب مزید لاشیں مت دینا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ شہباز شریف آپ کو اس لیے وزیرِ اعظم بنایا کہ کراچی کے لوگ لاشیں اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ اب اگر لاش رکھی اور لاپتہ کارکنان بازیاب نہیں ہوئے تو پھر اپنی حکومت خود سنبھالنا۔
وسیم اخترنے کہا کہ چیف جسٹس اور باجوہ صاحب بتا دیں کہ کیا ہم اپنے دفاتر بند کر کے ہم کہاں جائیں؟ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ عمران خان کو اسی لیے سپورٹ کیا کہ ہمارے لاپتہ کارکنان واپس آجائیں گے، انہوں نے کہا مجھے نہیں پتہ یہ کارکنان کہاں ہیں، ان سے پوچھتا ہوں اب ان لوگوں کی لاشیں کہاں سے آ رہی ہیں؟انہوںنے کہا کہ بس کردو بس ہم تھک گئے ہیں، وزیرِ داخلہ نے کہا کہ وہ بہادرآباد آئیں گے، دیکھتے ہیں وہ کیا کرتے ہیں۔
متحدہ کے رہنما نے کہا کہ کارکنوں کی تدفین کے بعد رابطہ کمیٹی اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عابد عباسی کا کوئی قصور تھا تو مقدمہ بناتے۔ مسنگ پرسن کے معاملے پر کوئی سیاسی جماعت مخلص نہیں ہے

بھارتی طیارے میں اڑان بھرنے کی تیاری کے دوران آگ لگ گئی

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

مزید جانیں

مزید پڑھیں

صارفین کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں:محمد ارشد

حکومت پنجاب کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پرفراہمی کو یقینی بنایاجائے لیہ( بیٹھک رپورٹ )ضلع میں صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لئے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں تاکہ صارفین کو سستی اشیاء خورد نوش فراہم کی جاسکیںاس سلسلہ مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں