شہباز شریف نے بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی - Baithak News

شہباز شریف نے بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی

وزیر اعظم شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے میچ جیتنے پر بھارت کو ان کی پاکستان کے ہاتھوں ہوبہو ہونے والی شکست یاد دلا دی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹیم کے اوپنرز بابر اعظم اور محمد رضوان کو شاباشی دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پہلے 152 پر صفر وکٹ اور اب 203 پر۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے۔بابر اعظم کی شاندار سنچری اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے 88 رنز کی فتح کی بدولت پاکستان نے وکٹ کھوئے بغیر 200 رنز کا ہدف حاصل کرکے اپنا ہی پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔پاکستانی اوپنرز بابر اور رضوان کی جوڑی نے اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف دوسری اننگ میں 152رنز کا ہدف بغیر وکٹ کھوئے حاصل کیا تھا۔

عالمی ادارے قرضوں کی واپسی کے لیے پاکستان کو ریلیف دیں ، اقوام متحدہ

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنا تبصرہ بھیجیں