شاندار میزبانی پر انگلش کرکٹرز اور بورڈ کا پاکستانیوں کا شکریہ - Baithak News

شاندار میزبانی پر انگلش کرکٹرز اور بورڈ کا پاکستانیوں کا شکریہ

سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ اسکواڈ واپسی کیلئے روانہ ہوچکا ہے تو دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں انگلینڈ بورڈ کی جانب سے مختلف تصاویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور کرکٹ فینز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔
تصاویر میں کرکٹ فینز کو انگلینڈ کا جھنڈا اٹھائے تو کہیں ٹیم سے محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ 17 سال کے انتظار کے بعد قابل تعریف سیریز رہی اور پاکستان کے لوگوں نے والہانہ استقبال کیا۔دوسری جانب انگلینڈ کے کھلاڑی بھی سوشل میڈیا پر پیغامات کے ذریعے پاکستان کا شکریہ ادا کرنا نہ بھولے۔
انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیریز کی تعریف کی اور لکھا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات بہترین تھے، یہاں کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا۔بین ڈکٹ نے بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ہمارے لیے یوکرین سے زیادہ پریشان کن بات سیلاب سے ہونے والی تباہی ہے،بلاول بھٹو زر داری

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنا تبصرہ بھیجیں