انگور کی ملکی پیداوار1 لاکھ 1ہزار ٹن سے بڑھ چکی ہے،سعودی حکام - Baithak News

انگور کی ملکی پیداوار1 لاکھ 1ہزار ٹن سے بڑھ چکی ہے،سعودی حکام

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس کی انگور کی سالانہ پیداوار1 لاکھ 1 ہزار ٹن سے تجاوز کر گئی ہے۔غیرملکی میڈیا نے وزارت ماحولیات ، پانی وزراعت کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں انگور کی سالانہ پیداوار 1 لاکھ 1 ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔انگور کی کاشت کو فروغ دینے کے حوالے سے وزارت زراعت نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جدید سائنسی بنیادوں پرانگور کی بہتر انداز میں کاشت کا عمل جاری ہے جس میں مزید اضافہ کیاجائے گا۔
موسمی حالات اورمٹی کے حوالے سے وزارت زراعت نے کہاکہ مختلف علاقوں میں موسمی حالات اور وہاں پائی جانے والی مٹی انگور کی کاشت کیلئے معاون ثابت ہوتی ہے جبکہ جون سے ستمبر تک انگور کی کاشت کے لیے بہترین موسم مانا جاتا ہے۔
وزارت زراعت نے کہا کہ اس وقت مملکت کے مختلف علاقے جن میں قصیم ، تبوک ، الجوف ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ، الباحہ ، عیس ، ریاض ، حائل ، نجران اورحدود الشمالیہ شامل ہیں ،میں انگور کی کاشت کامیابی سے کی جارہی ہے۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں