سعودی عرب میں فورسز نے1ہفتے کے دوران 12ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا - Baithak News

سعودی عرب میں فورسز نے1ہفتے کے دوران 12ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کر لیا

سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے ایک ہفتے کے دوران12ہزار غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار اور8ہزار کو بے دخل کر دیا ۔ غیرملکی میڈیا نے وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے 22سے28ستمبر2022کے دوران12ہزار436غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جن میںسے6ہزار911تارکین اقامہ، 3 ہزار249سرحدی حدود کی خلاف ورزی ، 2ہزار276قانون محنت کی خلاف ورزی اور 198افراد کو غیر قانونی طورپر سعودی عرب کی سرحد عبورکرتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے35فیصد یمنی،55فیصد ایتھوپی اور10فیصد مختلف ممالک کے شہری تھے۔
وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ8افراد کو غیر قانونی تارکین کو پناہ، روزگار اور نقل و حمل کی سہولت دینے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ۔ رپورٹ میں کہاگیاکہ 47ہزار388غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے،
ان میں سے44ہزار362مرد اور3ہزار26خواتین ہیں ، 36ہزار984کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھیں انہیں دستاویزات حاصل کرنے کے لیے سفارتخانوں سے رجوع کرنے کا موقع دیا گیا ہے جبکہ 2 ہزار559کے سفر کی کارروائی مکمل کی جارہی ہے،اس کے علاوہ 8ہزار28افراد کو مملکت سے بے دخل کیا گیا ہے۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنا تبصرہ بھیجیں